ارضِ بلال — Page 219
ارض بلال۔میری یادیں ولنگارا کے علاقہ میں احمدیت کا نفوذ ولنگار اسینیگال کے کولڈا ریجن میں ایک درمیانہ سا قصبہ ہے۔یہ گیمبیا کے ایک شہر بصے سے ہیں کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔سرحد پر پولیس اور کسٹم کی وجہ سے باوجود کم فاصلہ کے ان شہروں کا آپس میں رابطہ کم ہے۔سڑک کچی اور پتھریلی ہے جس پر سفر کرنا بہت زیادہ مشکل ہے۔ایک دفعہ ولنگارا کے ممبر اسمبلی آنر ایبل مکرم بئی بلد صاحب میری درخواست پر ایک بھاری وفد لے کر ناصر احمد یہ ہائی سکول بصے میں تشریف لائے۔ادھر مہمانان کرام کے ساتھ ایک تفصیلی تبلیغی میٹنگ منعقد کی گئی جس کے نتیجہ میں چند معززین علاقہ نے بیعت کر لی۔ان مہمانوں میں ایک عربی استاذ مکرم الحاج یورو بلد صاحب تھے جو سعودی عرب میں دینی تعلیم حاصل کر کے آئے تھے ، انہوں نے بھی بیعت کر لی اور پھر بڑی دلجمعی اور ذوق و شوق کے ساتھ تبلیغ کا فریضہ ادا کرتے رہے۔ان کے اثر ورسوخ سے علاقہ بھر میں جماعتیں بنی شروع ہو گئیں۔اب اللہ کے فضل سے اس علاقہ میں چند بڑی مساجد بھی ہیں اور معلمین بھی خدمت دین میں شب وروز کوشاں ہیں۔جب اللہ تعالی نے یورو بلد صاحب کو پہلے بیٹے سے نوازا تو انہوں نے اس بیٹے کا نام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نام نامی پر غلام احمد رکھا۔ابھی آپ جوان ہی تھے ، ایک دفعہ بیمار ہو گئے۔بیماری بظاہر کوئی خطرناک نہ تھی لیکن موت کا تو کوئی بہانہ ہی بنتا ہے۔یہ بیماری جان لیوا ثابت ہوئی۔بیماری کے چند دنوں بعد اللہ کو پیارے ہو گئے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے۔آمین۔امام نے کہا میں تو پہلے ہی احمدی ہوں دفعہ ایک ایک دفعہ لیٹ مینگے کے قریب سارے بنگاری میں ایک تربیتی کلاس کا اہتمام کیا گیا۔جس میں علاقہ بھر سے بہت سے احباب نے شرکت کی۔دن کے اوقات میں درس و تدریس ہوتی لیکن شام کے قریب ان شرکاء کو قریبی دیہات میں بھجوا دیا جاتا تا کہ ان دیہات میں جاکر تعلیم وتربیت اور دعوت حق کا کام کریں۔ایک دن ایک وفد جب صبح کے وقت اپنے گاؤں سے واپس آیا انہوں نے 219