ارضِ بلال

by Other Authors

Page 212 of 336

ارضِ بلال — Page 212

ارض بلال- میری یادیں) گیا۔تقریباً دس سال تک اس نے میرے ساتھ کام کیا۔اس کے بعد اچانک بیمار ہو گیا۔سینیگال میں کافی علاج کیا مگر افاقہ نہ ہوا۔پھر اسے میں نے بغرض علاج احمد یہ ہسپتال گیمبیا میں مکرم ڈاکٹر لئیق احمد انصاری صاحب کے پاس بھجوادیا۔انہوں نے بھی کافی ہمدردی سے علاج کیا۔مگر تقدیر کا فیصلہ ہو چکا تھا اور وہ اللہ کو پیارا ہو گیا۔اللہ تعالیٰ میرے اس قابل قدر رفیق کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے۔آمین۔ایک مخلص داعی الی اللہ مکرم عبد القادر بھٹی صاحب مرحوم موت ایک یقینی امر اور اٹل حقیقت ہے۔جس سے کسی ذی روح کو مفر نہیں ہے مگر بعض پیاروں کے بے وقت اس دنیا سے رخصت ہو جانے پر بہت سے دل غم زدہ ہو جاتے ہیں۔مکرم بھٹی صاحب کا بھی اس عالم شباب میں یوں چلے جانا بہت سے دوستوں اور پیار کرنے والوں کو حزیں کر گیا ہے مگر راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تیری رضا ہو مکرم بھٹی صاحب سے پہلی بار تعارف دسمبر 1998 ء کے آخری ایام کی بات ہے۔ایک روز حسب معمول میں نے سینیگال جانا تھا۔ابھی تیاری کر رہا تھا کہ تین نوجوان میرے پاس تشریف لائے۔ان میں سے ایک نو جوان ناصر احمد صاحب ابن مکرم محمود احمد صاحب بی ٹی پرنسپل ناصر احمد یہ ہائی سکول بضے سے تو تعارف تھا۔مگر دیگر دونوں نو جوان چہرے بالکل نئے تھے۔تعارف ہونے پر معلوم ہوا کہ ایک تو مکرم را نا ندیم خالد صاحب ہیں اور دوسرے مکرم عبد القادر صاحب بھٹی ہیں اور یہ دونوں نوجوان ناصر احمد یہ ہائی سکول کے لیے بطور ٹیچر تشریف لائے ہیں۔ان کی اس طرح اچانک آمد پر قدرے پریشانی ہوئی، کیونکہ یہ دوست اتنی دور سے مجھے ملنے کے لئے تشریف لائے تھے اور ادھر میں سینیگال جانے والا تھا۔بہر حال میں نے ان کو اپنے 212