ارضِ بلال — Page 204
ارض بلال- میری یادیں ) حیل و حجت حلقہ احمدیت میں داخل ہو گئے۔اس طرح آپ کو اللہ تعالیٰ نے سینیگال نیشنل اسمبلی کے پہلے احمدی ممبر بننے کے تاریخی اعزاز سے نوازا۔ممبران نیشنل اسمبلی سینیگال میں بیعت کی لہر 1997ء سے سے پہلے ڈاکار شہر میں جماعت نہیں تھی۔اس لئے اگر کبھی کسی غرض سے ڈاکار جاتے تھے تو رہائش کے لئے پرائیویٹ طور پر اپنے کسی جاننے والے کے پاس ہی انتظام کرنا پڑتا تھا جو ایک خاصا مشکل اور صبر آزما کام تھا۔پھر اللہ تعالیٰ نے اس مشکل کو حل فرما دیا۔ہوا کچھ یوں کہ سینیگالی حکومت نے ڈاکار شہر میں اپنے اسمبلی ممبرز کے لئے ایک ہاسٹل بنا یا ہوا ہے جہاں پر ہر ممبر کو ایک ایک کمرہ الاٹ کر دیا جاتا ہے۔چونکہ مکرم عمر باجی صاحب بھی اسمبلی کے ممبر تھے اس لئے ان کے پاس بھی ایک کمرہ تھا۔اب جب کبھی ہمیں ڈاکار میں کمرہ کی ضرورت پیش آتی اور اتفاق سے اگر باجی صاحب ادھر نہ ہوتے تو اس صورت میں ہم لوگ ان کے کمرہ کو ان کی اجازت سے استعمال کر لیتے تھے۔ایک دفعہ مکرم داؤ د احمد حنیف صاحب ( سابق امیر جماعت احمد یہ گیمبیا) اور خاکسار بعض جماعتی کاموں کے لئے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار گئے۔مکرم عمر صاحب سے ان کا کمرہ استعمال کرنے کی اجازت لے لی جو انہوں نے بخوشی مرحمت فرما دی۔جب ہم ہاسٹل میں پہنچے تو انتظامیہ سے معلوم ہوا کہ کمرہ کی چابی تو ایک اور ممبر آف پارلیمنٹ نجیک جینگ صاحب لے گئے ہیں اور اس وقت وہ کمرہ میں استراحت فرمارہے ہیں۔بہر حال ہم لوگ کمرہ میں پہنچے جا کر ان صاحب کو اپنی آمد کا مقصد بتایا اور ساتھ اپنا تعارف بھی کرایا۔اس پر انہوں نے کمرہ خالی کر دیا اور خود کسی اور جگہ پر تشریف لے گئے۔اس طرح نجیک جینگ صاحب سے بھی تعارف ہو گیا۔موصوف ان دنوں سینیگال کی نیشنل اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے عہدہ پر مامور تھے۔اس قیام کے دوران کئی بار ان سے ملاقات ہوئی۔انہیں حسب توفیق جماعت احمدیہ کا تعارف کرایا گیا۔اللہ تعالی نے فضل فرما یا اور مکرم 204