ارضِ بلال — Page 203
ارض بلال- میری یادیں ) کے مد مقابل حکومتی پارٹی کے ایک منجھے ہوئے اور صاحب اثر ورسوخ سیاستدان تھے۔خیر انتخابات ہوئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ناتجربہ کاری ، نامساعد حالات کے باوجود کامیابی نے مکرم لامن باجی صاحب کے قدم چومے۔جس کے نتیجہ میں پہلی بار آپ اپنی قوم کے نمائندہ بن کر نیشنل اسمبلی میں پہنچ گئے۔اس کے بعد آپ کو تاحیات اسمبلی کے ممبر بن کر اپنے علاقہ کی کامیاب نمائندگی کرنے کی توفیق ملی۔گورنر کے عہدہ پر فائز 2007ء میں سینیگال کے عام انتخابات ہوئے جس میں اپوزیشن پارٹی اس بار بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہو کر برسراقتدار آ گئی۔نئے سر براہ مملکت عبد اللہ وڈ صاحب نے اپنی نئی حکومت میں مکرم عمر لامن باجی صاحب کو زیگنشور ریجن کا گورنر بنادیا۔سینیگال میں پہلے احمدی ممبر آف پارلیمنٹ ہونے کا اعزاز مکرم لامن باجی صاحب کا آبائی گاؤں گیمبیا اور سینیگال کے سرحدی علاقہ میں واقع ہے۔اس علاقہ کو فونی کہتے ہیں۔یہاں کی زیادہ تر آبادی بھی جو لا قبیلہ سے ہے۔1993ء کی بات ہے، ان دنوں مکرم عنایت اللہ زاہد صاحب فونی کے علاقہ میں بطور مبلغ متعین تھے۔انہوں نے اپنے علاقہ کے نومبائعین اساتذہ اور اماموں کے لئے ایک تربیتی کلاس کا اہتمام کر رکھا تھا۔ان شرکاء میں سے کچھ مہمان سینیگال کے سرحدی مقامات سے بھی شریک تھے۔ان میں سے چند احمدی بھائی ان کے قریبی رشتہ دار بھی تھے اور وہ انہیں جماعت احمدیہ کا پیغام حسب علم و توفیق پہنچاتے رہتے تھے۔ایک دن ان میں سے ایک سینیگالی احمدی دوست نے مکرم لامن باجی صاحب کو بھی اس کلاس میں تشریف لانے کی دعوت دی جو انہوں نے برضا ورغبت قبول کر لی اور پھر ایک دن حسب وعدہ اس کلاس میں تشریف لے آئے۔مکرم عنایت اللہ صاحب نے وقت کی رعایت سے انہیں جماعت کا تعارف کرایا۔نیک دل اور سعید فطرت رکھتے تھے۔جلد ہی دل میں حق آشکار ہو گیا۔اس پر آپ بلا 203