ارضِ بلال

by Other Authors

Page 202 of 336

ارضِ بلال — Page 202

ارض بلال۔میری یادیں ) کی زبان میں عربی زبان کے بہت سے الفاظ شامل ہو چکے ہیں بلکہ ایک حصہ بن چکے ہیں۔میرے قیام سینیگال کے دوران میری تعلیمی تربیتی اور تبلیغی کاوشوں میں احمد لی صاحب نے بھر پور مدد کی ہے اور یہ سچ ہے کہ ان کوششوں کے نتیجہ میں ملنے والے شیر میں انمار میں ان کا بڑا عمل دخل ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں اس کی بہت زیادہ جزائے خیر دے اور ان کے بچوں کا دین اور دنیا میں حامی و ناصر ہو اور انہیں ہر نوع کی کامیابیاں عطا فرمائے۔آمین۔گورنر عمر لامین باجی شہید آپ بنجونہ کے قریب سنجاں نامی گاؤں میں پیدا ہوئے۔یہ گاؤں زگنشور ریجن کے ایک شہر بنجونہ کے قریب واقع ہے۔آپ کا تعلق سینیگال کے ایک معروف قبیلہ جولا سے تھا۔اس ریجن میں زیادہ تر لوگ اسی قبیلہ کے آباد ہیں۔تعلیم اور عملی زندگی کا آغاز آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں ہی حاصل کی اس کے بعد اپنے قریبی شہر بنجونہ کے تعلیمی اداروں سے کسب علم کیا۔آپ نے اپنی عملی زندگی کے سفر کا آغاز شعبہ تدریس سے کیا اور کئی سال تک مختلف مدارس میں بطور ٹیچر خدمات سرانجام دیتے رہے۔اس کے بعد ملکی سیاست میں دلچسپی لینی شروع کر دی جس کے بعد آپ سینیگال کی اپوزیشن جماعت میں بطور ممبر شامل ہو گئے۔آپ کی اپنی جماعت کے لئے نمایاں خدمات حسن کارکردگی ، اور گہری دلچسپی کی وجہ سے بہت جلد آپ نے اپنی پارٹی میں ایک اہم مقام پیدا کر لیا۔جس کے نتیجہ میں پارٹی مینجمنٹ نے انہیں نیشنل اسمبلی کے عام انتخابات میں بنجونہ کے حلقہ سے امید وار مبر نیشنل اسمبلی کی ٹکٹ دے دی۔اب ایک طرف تو لامن باجی صاحب تھے جو پہلی بار ایک ناتجربہ کار شہ سوار کی مانند میدان سیاست میں اُترے ہیں اور وہ بھی حزب مخالف کے پلیٹ فارم پر۔دوسری جانب ان 202