ارضِ بلال

by Other Authors

Page 197 of 336

ارضِ بلال — Page 197

سیڈی مختار حیدرا ارض بلال۔میری یادیں جارج ٹاؤن میں مکرم سیڈی مختار حید را صاحب ایک زمانہ میں صدر جماعت تھے۔ان کا تعلق موریطانیہ سے تھا۔پرانے زمانہ میں گیمبیا میں آکر آباد ہو گئے تھے۔یہ خاندان ملک بھر میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ان کی اہلیہ سابق صدر مملکت داؤد جوارا صاحب کی بہن تھیں جن کا نام زینب جوارا تھا۔بہت مخلص خاتون تھیں۔سیڈی مختار صاحب جارج ٹاؤن کے بانی ممبران میں سے تھے۔لوکل امام بھی تھے۔منڈنگا، فولا، وولف، انگریزی کے علاوہ عربی زبان پر بھی عبور تھا۔جلسوں اور اجتماعات پر ترجمانی کے فرائض بڑے احسن طور پر ادا کرتے تھے۔ابوبکر فاطی کیروان کے مقام پر ایک احمدی دوست مکرم کیبا فاطی صاحب رہتے تھے۔پورے گاؤں میں اکیلے ہی احمدی تھے۔نزدیک ترین جماعت صاباتھی۔ہر جمعہ کو وہاں نماز کے لئے جاتے۔اپنے گھر میں ایک کمرہ جماعت کے مہمانوں کے لئے مخصوص کیا ہوا تھا۔جب بھی اس علاقہ میں دورہ پر جاتے ادھر ہی قیام ہوتا۔بہت ہی مخلص دوست تھے۔اب اس دنیا سے جاچکے ہیں۔اللہ کی رحمت کا سایہ سدا ان کے سر پر ہو۔آمین۔مکرم الحاج لامن جوار ا صاحب الحاج لامن جوار ا صاحب کا تعلق بریکامہ سے تھا۔زمانہ طالب علمی میں ہی بیعت کی سعادت مل گئی۔انگلستان سے اعلیٰ ترین تعلیم حاصل کی۔پھر گیمبیا گورنمنٹ کے ایک اہم ادارہ جی پی ایم بی کے ڈائریکٹر کے عہدہ پر فائز ہوئے۔اس کے ساتھ جماعتی خدمات کی بھی بھر پور توفیق پائی۔سیکرٹری مال ، جنرل سیکرٹری ، افسر جلسہ سالانہ کے علاوہ اور بہت سے عہدوں پر رہ کر جماعت کی خدمت کرتے رہے۔گیمبیا بھر میں یہ پہلے خوش نصیب ہیں جنہیں قادیان جانے کی سعادت ملی اور پھر ایک سرکاری 197