ارضِ بلال — Page 173
۔میری یادیں ایک مبارک رؤیا ایک روایت کے مطابق ، جماعت احمدیہ کے لوکل معلم مکرم الحاج جکنی صاحب بہت بڑے عالم اور صاحب رؤیا وکشوف بزرگ تھے۔مسجد احمدیہ فرافینی جو بازار کے بالکل قریب تھی جس کے دائیں جانب متصلہ صحن میں ایک درخت ہوتا تھا، اکثر فارغ الاوقات دوست نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد اس درخت کے نیچے استراحت فرماتے۔پھر نماز عصر کی ادائیگی کے بعد اپنے گھروں کو تشریف لے جاتے۔اب معلوم نہیں کہ وہ درخت موجود ہے یا حوادث زمانہ کی نظر ہو چکا ہے۔حاجی صاحب نے بتایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اس جگہ کو کھودرہا ہوں اور مجھے وہاں سے دوسنہری رنگ کی پگڑیاں ملی ہیں جن میں سے ایک میں نے الحاج فرمان صاحب کو پہنادی اور دوسری خود پہن لی۔اس خواب کے اگلے روز حسب معمول نمازی حضرات نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد اسی درخت کے نیچے بیٹھے باتیں کر رہے تھے اور ساتھ ریڈیو بھی لگا ہوا تھا کہ خبروں کا وقت ہو گیا۔نیوز ریڈر نے سب سے پہلی خبر یہی پڑھی کہ سر الحاج فرمان سنگھاٹے صاحب کو گیمبیا کا گورنر جنرل بنادیا گیا ہے۔اس طرح اللہ تعالی نے بڑی شان کے ساتھ الحاج جکنی صاحب کی خواب کو پورا کر دیا۔الحاج فرمان سنگھائے صاحب اکثر اوقات جکنی صاحب کو اپنے سرکاری دوروں پر ساتھ رکھتے۔الحاج سر فرمان سنگھائے صاحب 10 نومبر 1921 ء کو گیمبیا کے ایک قصبہ جارج ٹاؤن میں پیدا ہوئے۔جب گیمبیا کو تخت برطانیہ سے 1966ء میں آزادی ملی تو اس وقت الحاج فرمان سنگھاٹے صاحب کو گیمبیا کی آزادی کے بعد کے گیمبین شہری کے طور پر پہلے گورنر جنرل بننے کا اعزاز حاصل ہوا اور 1970ء میں جب گیمبیا میں حکومت ریپبلک بن گئی تو یہ عہدہ ختم ہو گیا اور وزیر اعظم داؤد جوار ا صاحب صدر مملکت بن گئے۔الحاج صاحب 9 مئی 1977ء میں بانجول میں فوت ہو گئے اور پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیے گئے۔173