ارضِ بلال

by Other Authors

Page 169 of 336

ارضِ بلال — Page 169

۔میری یادیں معجزانہ حیات نو سینیگال میں جماعت کے ایک قدیمی خادم مکرم احمد لی صاحب ہیں۔ان کو 1938ء میں جماعت احمدیہ میں شامل ہونے کی سعادت ملی۔پھر 1948ء میں انہوں نے خدمت دین کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیا اور آج تک خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے خدمت کا عہد بڑے اخلاص و وفا کے ساتھ نبھا رہے ہیں۔چند سال قبل کی بات ہے کہ ان کا ایک کمسن بچہ سخت بیمار ہو گیا۔بیماری نے خاصی شدت اختیار کر لی۔یہاں تک کہ ایک رات بچے کی حالت غیر ہو گئی۔رات کے لمحات تھے ،شہر سے کافی دوران کی رہائش تھی۔قریب کوئی معالج میسر نہ تھا۔جیب میں اسقدر مالی استطاعت نہ تھی کہ ٹرانسپورٹ کا انتظام کر کے ہسپتال وغیرہ جا سکیں۔سخت پریشانی کا عالم تھا اور ہر طرف مایوسی تھی۔ان تکلیف دہ لمحات میں آپ نے ایک مصلی بچھایا اور اللہ تعالیٰ کے حضور ایک دکھی دل کے ساتھ آہ و بکا شروع کر دی۔اس طرح روتے روتے سجدہ کی حالت میں آنکھ لگ گئی۔خواب میں کیا دیکھتے ہیں کہ ایک فرشتہ نے ایک کاغذ حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں پیش کیا ہے جس میں ان لوگوں کے نام درج ہیں جن کی وفات کا وقت آچکا ہے اور اس فہرست میں سر فہرست ان کے بیٹے کا نام ہے۔حضور نے اس فہرست کو دیکھا پھر ایک قلم کے ساتھ ان کے بیٹے کے نام کو کاٹ دیا۔اس پر ان کی آنکھ کھل گئی۔وہ فوراً بچے کے پاس پہنچے اور دیکھا کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے بچہ پہلے سے بہت بہتر ہے اور پھر معجزانہ طور پر بہت جلد شفایاب ہو گیا۔169