ارضِ بلال

by Other Authors

Page 160 of 336

ارضِ بلال — Page 160

ارض بلال- میری یادیں ) 1999ء کی بات ہے، اس وقت یہ ممبر آف پارلیمنٹ تھے۔اس دوران ان کی ایک وزیر سے کچھ چپقلش ہو گئی جس پر صدر مملکت نے ان کو اگلے انتخاب میں پارٹی کی طرف سے امیدوار کا ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا۔انہوں نے بڑی کوشش کی ، ہر قسم کے تعلقات استعمال کیے مگر بے سود! اس طرح ہر طرف سے مایوس ہو گئے۔انہی دنوں خاکسار نے ان کو جماعت میں مالی قربانی کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بتا یا۔اس پر کہنے لگے میں ہر ماہ 25 پونڈ چندہ ادا کیا کروں گا۔میں نے کہا سوچ لیں یہ کوئی جذباتی تحریک نہیں بلکہ یہ رقم با قاعدگی سے ادا کرنا ہوگی۔کہنے لگے، میں نے فیصلہ کر لیا ہے۔انشاء اللہ با قاعدگی سے ادا ئیگی کروں گا۔اگلے ماہ اپنے علاقہ سے ڈاکار تشریف لائے اور مجھے فون کیا اور مجھے کہنے لگے کہ میں انہیں ان کے ہوٹل میں جا کر ملوں کیونکہ ان کی گاڑی خراب ہے۔میں ان کے پاس گیا۔انہوں نے اپنا Briefcase کھولا اور پورے سال کے چندہ کی ساری رقم ادا کر دی۔میں ان کی یہ قربانی اور اخلاص دیکھ کر بہت حیران ہوا اور بہت خوش بھی ہوا کیونکہ اس وقت تک کسی بھی سینی گالی احدی نے اسقدر مالی قربانی نہ کی تھی۔اسی وقت میں نے بذریعہ Fax حضرت خلیفہ اسیح الرابع کی خدمت میں ایک خط لکھا جس میں حضور کو بتایا کہ یہ دوست آجکل اپنے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔ان کی پارٹی ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔ان حالات کے باوجود انہوں نے بہت بڑی مالی قربانی کی ہے۔اگلے ہفتے حضور انور کا جواب ملا جس میں آپ نے فرمایا کہ میں نے ان کے لئے بہت دعا کی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو پہلے سے اعلیٰ مقام سے نوازے گا۔تقریباً دو ہفتے بعد ان کا مجھے فون آیا اور بتانے لگے کہ مجھے صدر مملکت نے اپنا خصوصی مشیر مقرر کر لیا ہے جس میں ممبر آف پارلیمنٹ سے زیادہ مراعات اور زیادہ وقار بھی ہے۔اس طرح خدا تعالیٰ نے حضور انور کی دعا لفظ بلفظ پوری فرمائی۔160