ارضِ بلال

by Other Authors

Page 150 of 336

ارضِ بلال — Page 150

ارض بلال۔میری یادیں۔باب دہم۔۔] ينصرك رجال نوحى اليهم من السماء چند دلچسپ خوا ہیں حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کی سینیگال کے بارے میں ایک رؤیا مبارکہ وہ خدا اب بھی بناتا ہے جسے چاہے اب بھی اس سے بولتا ہے جس سے وہ کرتا ہے پیار سینیگال میں ہر دو سال بعد ایک عالمی تجارتی میلہ لگتا ہے جس میں دنیا بھر کے تاجر اپنے اپنے ملک کی مصنوعات کا تعارف کراتے ہیں۔اس میلہ میں لاکھوں افراد مختلف قوموں رنگوں اور نسلوں کے شریک ہوتے ہیں۔جماعت احمدیہ کو 1985 ء سے ان تجارتی میلوں میں شرکت کی سعادت نصیب ہو رہی ہے اور پورے میلہ میں صرف جماعت احمدیہ کا سٹال ہی اسلام کے نام پر ہوتا ہے۔باقی کسی فرقہ یا جماعت کو اس سعادت سے حصہ نہیں مل سکا۔1993ء کی بات ہے، مکرم امیر صاحب نے فرمایا کہ تجارتی میلہ میں شرکت کی تیاری کروں کیونکہ شروع سے آج تک خاکسار کو ہی ان نمائشوں میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔الحمد للہ۔ابھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں تھے کہ حضور انور کی طرف سے ایک خط بذریعہ مکرم ہادی علی چوہدری صاحب ایڈیشنل وکیل التبشیر لندن موصول ہوا جس میں حضور انور کے Dakar کے بارے میں رؤیا کا ذکر تھا۔اس رویا میں حضور انور کی زبان مبارک پر ڈاکار، ڈاکار، ڈاکار کے الفاظ جاری ہوئے تھے۔150