ارضِ بلال

by Other Authors

Page 122 of 336

ارضِ بلال — Page 122

ارض بلال- میری یادیں - یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سب احمدی بھائی ڈاکٹر صاحب کے وسیع وعریض صحن میں ہی اکٹھے ہوں گے اور وہیں پر حضور انور کی آمد کا انتظار کریں گے۔اس لیے حضور انور نے فرافینی آمد پر سب سے پہلے ڈاکٹر صاحب کے گھر پر ہی تشریف لانا تھا۔ڈاکٹر صاحب کے فرائض میں یہ بات بھی شامل تھی کہ انہوں نے حضور انور کی آمد پر معزز مہمانوں کا شایان شان استقبال کرنا تھا علاوہ ازیں ایسے مواقع پر ایک اہم شعبہ ضیافت کا ہوتا ہے، وہ بھی ان کے ہی سپر دتھا۔مزید برآں انہی کے ہاں کھانا تیار ہونا تھا اور وہیں مہمانوں کو کھلا یا جانا تھا۔لیکن اتفاق ایسا ہوا کہ اسی روز صبح سویرے ڈاکٹر صاحب میرے گھر تشریف لائے اور مجھے بتایا کہ میرے بڑے بھائی فوت ہو گئے ہیں۔( ان کے بھائی صاحب ان کے آبائی گاؤں میں رہتے تھے جو فرافینی سے تقریباً 40 کلومیٹر کی مسافت پر تھا مگر رستہ بہت ہی خراب تھا ) اس پر میں بہت فکر مند ہوا۔میری پریشانی دیکھ کر کہنے لگے فکر نہ کریں۔میں ابھی ادھر ہی جارہا ہوں اور انشاء اللہ ایک گھنٹہ تک واپس آجاؤں گا۔اس کے بعد آپ اپنے گاؤں تشریف لے گئے اور اپنے عزیزوں سے ملے اور افسوس کیا۔بھائی کی تجہیز و تکفین اور دیگر ضروری اخراجات اپنے ایک عزیز کو ادا کئے بفضلہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کی مالی حالت بہت بہتر تھی اس لئے اپنے سارے خاندان کی مالی معاونت کرتے رہتے تھے ) اور واپس فرافینی تشریف لے آئے۔اس کے بعد حسب معمول اپنے مفوضہ فرائض میں تن دہی کے ساتھ مشغول ہو گئے۔اس طرح اتنے بڑے اجتماع میں کسی کو احساس تک نہ ہونے دیا کہ ان کے ہاں اتنا بڑا سانحہ پیش آچکا ہے۔122