ارضِ بلال

by Other Authors

Page 10 of 336

ارضِ بلال — Page 10

تبصرہ از قلم : مکرم و محترم عبد الماجد طاہر صاحب۔ایڈیشنل وکیل التبشیر لندن ) میدان عمل میں مبلغین کی قربانیاں تاریخ احمدیت کا ایک روشن اور درخشاں باب ہے۔ان قربانیوں کا ذکر خلفاء کرام کے خطابات میں بھی ملتا ہے اور بعض مبلغین کی تحریرات کے علاوہ تاریخ احمدیت کے اوراق بھی ان حقائق کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ کئے ہوئے ہیں۔ارض بلال بھی ایک مبلغ کی کاوشوں مخلصین کی قربانیوں اور ایمان افروز واقعات کا تذکرہ ہے۔کچھ دہائیاں قبل تک جماعت کے وسائل بھی محدود تھے اور مبلغین کی تعداد بھی بہت کم تھی۔ارض بلال بھی ان حالات میں پیش آمدہ مشکلات ، تائیدات الہیہ، تاثیرات دعا اور بے مثال کامیابیوں کا مجموعہ ہے۔جس کا مطالعہ یقیناً ایمان افروز اور روح پرور ہے۔مصنف نے یہ تاریخی یا دیں یکجا صورت میں جمع کر کے جماعتی لٹریچر میں میں نہایت خوبصورت اضافہ کیا ہے۔اس کتاب کا مطالعہ جہاں مشکل حالات میں سابقہ مبلغین کی قربانیوں اور کاوشوں کی ایک جھلک پیش کرتا ہے وہاں نئے مبلغین کیلئے خدا تعالیٰ کی طرف جھکتے ہوئے خلافت کے زیر سایہ ہر قسم کے نامساعد حالات میں آگے ہی آگے قدم بڑھانے کا حوصلہ بھی عطا کرتا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف کو اس کارخیر کی اعلیٰ جزاء عطا فرمائے اور قارئین کرام کو اس سے استفادہ کی توفیق بخشے۔آمین۔عبدالماجد طاہر (ایڈیشنل وکیل التبشیر - لندن)