ارضِ بلال

by Other Authors

Page 276 of 336

ارضِ بلال — Page 276

ارض بلال- میری یادیں) ان کو اگلے سال ہائی سکول میں داخلہ دے دیں۔اس پر چھٹہ صاحب بخوشی راضی ہو گئے۔اس طرح یہ تینوں بچے ناصر احمد یہ ہائی سکول بصے میں داخل ہو گئے۔اور پھر جب تک میں اس شہر میں رہا یہ میرے پاس ہی رہے۔بچے نیک مخلص اور محنتی بھی تھے۔اللہ کے فضل سے تینوں ہی ہائی سکول کے امتحان میں کامیاب ہو گئے۔ان تین طلبہ میں سے ایک مکرم الحاجی باہ صاحب تھے۔انہوں نے ہائی سکول سے فراغت کے بعد کالج میں اعلی تعلیم حاصل کی اور آج کل خدا تعالیٰ کے فضل سے گیمبیا کے محکمہ تعلیم میں اعلیٰ عہدہ پر فائز ہیں اور جماعت احمد یہ گیمبیا کی نیشنل عاملہ کے مستعد ممبر ہیں۔ان کی فیملی بالکل دیہاتی اور ان پڑھ تھی اب خدا کے فضل سے ان کا گھرانہ پورے علاقہ میں پڑھالکھا خاندان شمار ہوتا ہے۔انکے ایک بھائی ٹیچر ہیں اور ایک بھائی جماعت احمدیہ کے معلم ہیں۔مکرم ڈمبا باہ صاحب یہ نو جوان بھی انہی تین بچوں میں سے تھے۔یہ بھی خاکسار کے گھر میں کافی عرصہ رہے۔ناصر ہائی سکول سے فارغ ہوئے۔اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لئے روس چلے گئے اور وہاں پر ماسٹرز کیا۔ملک میں واپس آکر آجکل بہت اعلیٰ سرکاری عہدہ پر فائز ہیں۔شروع سے ہی بہت ہی نیک فطرت نوجوان ہیں۔بفضلہ تعالیٰ جماعت کے بڑے مخلص ہمستعد اور فعال رکن ہیں۔جماعت احمد یہ گیمبیا کی نیشنل عاملہ کے سرگرم رکن ہیں اور جماعت کی حسب توفیق اخلاص کے ساتھ خدمت کر رہے ہیں۔اللھم زد فزد۔مکرم ابراهیم با یوصاحب یہ نوجوان بھی ابھی حال ہی میں جلسہ سالانہ انگلستان میں شرکت کے لئے گیمبیا سے تشریف لائے تھے۔آج کل مکرم با یو صاحب مسرور سیکنڈری سکول کے پرنسپل کے طور پر خدمت کر رہے ہیں اور جماعت احمد یہ گیمبیا کے اہم ، مفید اور مستعد اور فعال رکن ہیں۔یہ بھے سے چند میل دور 276