ارضِ بلال

by Other Authors

Page 252 of 336

ارضِ بلال — Page 252

ارض بلال- میری یادیں ) پر بوجھ نہیں بننا چاہتا اور سامان اٹھایا اور واپسی کے لئے چل پڑے۔جب واپسی کے لئے ایئر پورٹ سے نکل رہے تھے۔اس دوران ہم ایک ایئر لائن کے دفتر کے سامنے سے گزرے۔وہاں سے ایک کلرک نے مجھے آواز دی اور اندر آنے کا اشارہ کیا۔میں اندر گیا، تو اس نے بتایا کہ ایک عام قیمت کی سیٹ مل رہی ہے، ابھی رقم ادا کرو اور دو گھنٹے تک جہاز تیار ہے۔میں نے خدا کا شکر ادا کیا۔فوری رقم ادا کی ٹکٹ لی اور چند گھنٹے میں سوئے منزل محو پرواز تھا۔یہ واقعہ اسقدر تیزی سے ہوا کہ کافی دیر تک تو یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے تائید ونصرت سے مشکل آسان فرما دی۔252