ارضِ بلال

by Other Authors

Page 244 of 336

ارضِ بلال — Page 244

ارض بلال- میری یادیں ) سینیگال کے اس علاقہ میں جملہ مقامات پر اطلاعات کر دیں کہ سب لوگ فرافینی پہنچ جائیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے حضور انور کی آمد پر سب سے بڑا اجتماع اسی جگہ پر ہوا جس میں اکثر احباب سینیگال کے تھے۔ان لوگوں میں مکرم گا تم جالو صاحب بھی تھے۔جلسہ کی بہت کامیاب کارروائی کے بعد سب لوگ اپنی اپنی منزل کو روانہ ہو گئے۔کچھ عرصہ بعد میں مکرم گا تم جالو صاحب کے علاقہ میں دورہ پر گیا اور ان سے ملاقات کی۔انہوں نے فوراً اپنے احمدی ہونے کا اعلان کر دیا اور کہنے لگے مجھے اب دلیل مل گئی ہے۔میرے لئے حضور انور کا چہرہ مبارک ہی کافی ثبوت ہے کیونکہ اس قدر نورانی چہرہ صرف خدا کے پیاروں کا ہی ہو سکتا ہے۔آپ کے چہرے پر نور نبوت ایک دفعہ گنی بساؤ کے ایک وزیر نے حضور انور سے ملاقات کی۔خاکسار بطور ترجمان ساتھ تھا۔حضور انور اس قدر پیار محبت اور شفقت سے اس کے ساتھ پیش آئے اور بہت سی قیمتی نصائح سے انہیں نو از ا اور بتایا کہ آج دنیا کن کن مسائل کا شکار ہے اور خصوصاً افریقن ممالک جواب بظاہر آزاد ہیں مگر اندرونی طور پر اب تک غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں اور ہر قسم کی آزادی سے محروم ہیں۔آپ نے مثالیں دے دے کر ان کو سمجھایا اور بتایا ان سب مشکلات کا اب کیا حل ہے۔یہ دوست بہت غور اور توجہ سے سنتے رہے اور حضور انور کے چہرہ مبارک کا مشاہدہ بنظر غائر کرتے رہے اس دوران مجھے اس وزیر نے بتایا کہ یہ شخص کوئی عام انسان نہیں ہے۔اگر آج عیسائی دنیا کا مقابلہ کرنے والا کوئی وجود ہے تو یہی بزرگ ہیں اور مزید کہنے لگے کہ ان کے چہرہ پر نبیوں والا نور نظر آتا ہے۔وزیر موصوف کا یہ قول میں نے حضور انور کی خدمت میں عرض کیا تو حضور نے فرمایا یہ نبوت کا نور نہیں ہے بلکہ یہ نور آنحضور صلی یا اسلم کی محبت ، اطاعت اور پیروی سے ملا ہے۔244