ارضِ بلال

by Other Authors

Page 226 of 336

ارضِ بلال — Page 226

ارض بلال۔میری یادیں سوائے جامع مسجد کے جمعہ ہو ہی نہیں سکتا۔میں نے بہت دفعہ اہل کمبل کو الگ نماز جمعہ ادا کرنے کی تحریک کی مگر ناکام رہا۔آخر ایک دن جمعہ کے روز میں نے خود وہاں جانے کا فیصلہ کیا۔گیمبیا سے دو معلمین کے ہمراہ وہاں پہنچا۔مکرم عمر جالوصاحب ( جو اسی گاؤں کے رہنے والے تھے ) کو میں نے کہا کہ آج ہم نے آپ کے گاؤں میں نماز جمعہ ادا کرنی ہے۔اس پر وہ سخت خائف ہو گئے۔ممکن ہے گاؤں والے ہم پر حملہ کر دیں۔میں نے اسے بتایا کہ اس گاؤں کے سب لوگ تمہارے قریبی عزیز ہیں اس لئے وہ تم پر تو حملہ نہیں کریں گے۔ہاں میں غیر ملکی ہوں اور نماز بھی میں ہی پڑھاؤں گا، مجھ پر حملہ کر سکتے ہیں۔اس لئے آپ فکر نہ کریں۔میری گاڑی میں ایک بڑی سی پلاسٹک کی صف ہوتی تھی۔میں نے اس کو نکالا اور ایک درخت کے نیچے بچھا دیا۔میں نے ایک معلم صاحب سے اذان دینے کے لئے کہا۔اذان ہوئی تو احمدی دوست ایک ایک کر کے نماز کے لئے آنا شروع ہو گئے۔میں نے نماز جمعہ پڑھائی۔گاؤں کے لوگوں نے بھی ہمیں نماز پڑھتے دیکھا لیکن کسی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔نماز کے بعد میں نے سب احمدی حاضرین سے حلفیہ اقرار لیا کہ وعدہ کریں کہ آج کے بعد اگر وہ اس گاؤں میں موجود ہوں گے تو ضرور احمدی امام کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔سب نے وعدہ کیا پھر اس طرح کمبل میں نماز جمعہ کا آغاز ہو گیا۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے یہاں ایک بڑی مسجد ہے اور نماز جمعہ بھی ہوتی ہے۔دیباچہ تفسیر القرآن گیمبیا اور سینیگال کے بارڈر پر ایک قصبہ مدینہ صباح ہے۔ہمارے ایک معلم مکرم علیو فائی صاحب اس قصبہ کے باسی ہیں۔ایک دفعہ مکرم استاذ علیو فائی صاحب نے اپنے قصبہ کے ایک دوست ، جو کسی کالج میں پروفیسر تھے۔حضرت مصلح موعودؓ کی تصنیف منیف دیباچہ تفسیر القرآن پڑھنے کے لئے دی۔کچھ عرصہ کے بعد جب انہوں نے کتاب واپس کی تو انہوں نے بتایا کہ میں 226