ارضِ بلال

by Other Authors

Page 208 of 336

ارضِ بلال — Page 208

ارض بلال۔میری یادیں خدمت کی سعادت پائی۔ایں سعادت بزور بازو نیست تا بخشد خدائے بخشنده محترم داؤ د حنیف صاحب کو اللہ تعالی نے بڑا جفا کش محنتی اور انتھک وجود بنایا ہے۔ان کے دور امارت میں بفضلہ تعالیٰ بہت زیادہ کام ہوا۔دو سینیئر سیکنڈری سکول اور اسپتال کی تعمیر انہی کے دوران قیام ہوئی۔گیمبیا کے علاوہ سینی گال اور گنی بساؤ میں بھی جماعت کی جڑیں مضبوط ہوئیں۔مجھے بہت دفعہ ان کے ہمراہ گیمبیا، سینیگال اور گنی بساؤ کے دورے کرنے کی توفیق ملی۔ہم نے ہمیشہ ایک دوستانہ ماحول میں ان مسافتوں کو طے کیا۔جس میں افسر اور ماتحت والا رشتہ نہ ہوتا بلکہ ایک چھوٹے اور بڑے بھائی کا سا تعلق ہوتا تھا۔بسا اوقات یہ سفر بڑے مشکل ہوا کرتے تھے۔کیونکہ ان دنوں ابھی ان سب مقامات پر مشن ہاؤس وغیرہ نہیں بنے تھے۔اس لئے کھانے پینے اور شب باشی ایک نہایت گراں مرحلہ ہوتا تھا۔بسا اوقات تو صرف باجرہ اور دہی پر ہی اکتفا کرنا پڑتا۔مگر انہوں نے ہمیشہ برضاور غبت یہ سفر طے کئے۔ان کے بارہ میں بہت کچھ لکھا جاسکتا ہے۔لیکن ما قل مادل کے پیش نظر اسی پر اکتفا کرتا ہوں۔مکرمہ بشری حنیف صاحبه کہتے ہیں ایک کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔مکرم داؤد حنیف صاحب کی اہلیہ محترمہ بشری حنیف صاحبہ جنہیں ہم جملہ مرکزی کارکنان احترامابا جی کہتے تھے۔محترمہ کو اللہ تعالی انے بے شمار اوصاف حمیدہ سے نوازا ہوا ہے۔مکرم داؤ د حنیف صاحب کی بطور مبلغ اور پھر امیر دمشنری انچارچ کامیابیوں وکامرانیوں میں ان کی اہلیہ محترمہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔208