ارضِ بلال — Page 182
ارض بلال- میری یادیں ) سادہ طبیعت کے مالک تھے۔ہر کسی کے ساتھ خوش خلقی کے ساتھ پیش آتے اور ہر ایک کا احترام کرتے۔اور ہر جگہ حسب موقع پیغام حق ضرور پہنچاتے۔ایک لمبا عرصہ انہوں نے جماعت احمدیہ گیمبیا میں بڑے احسن طور پر اخلاص ووفا کے ساتھ تبلیغ و تربیت کا مقدس فریضہ نبھایا۔اسی طرح قریبی سینیگال اور گنی وغیرہ میں بھی اس تبلیغی جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔میں نے ایک لمبا عرصه فرافینی میں بطور مربی سلسلہ خدمت کی توفیق پائی۔اس طرح تقریب روزانہ ہی ان سے ملاقات ہوتی۔روزانہ میرے گھر آتے اور میرے سب اہل خانہ کے ساتھ ان کا رشتہ بڑا ہی پیار اور محبت کا تھا۔وقف زندگی 1983ء میں جب خاکسار پہلی بار گیمبیا بطور مربی گیا تو اس وقت سے میں نے دیکھا کہ آپ کی زندگی کا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ آپ ایک مربی کی طرح ہر لمحہ جماعت کی تبلیغ وتربیت اور تعلیم القرآن کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ نے ان کو با قاعدہ اپنی زندگی وقف کرنے کی توفیق اور سعادت بخشی۔غالباً 1987ء کی بات ہے کہ انہوں نے باقاعدہ اپنے آپ کو جماعت کی خدمت کے لئے پیش کر دیا اور پھر مکرم امیر صاحب کے ارشاد کے مطابق گیمبیا کے مختلف مقامات پر جماعتوں کی تعلیم و تربیت کی توفیق پائی۔گنی بساؤ میں تبلیغ 1992ء میں مکرم امیر صاحب نے مکرم استاذ یوبی صاحب کو گیمبیا کے ایک قریبی ملک گنی بساؤ (جو ان دنوں گیمبیا مشن کے زیر انتظام تھا) میں بغرض تبلیغ بجھوایا۔وہاں پر آپ نے بڑی محنت و جانفشانی کے ساتھ کام کیا۔جس پر امیر صاحب نے خوش ہو کر یوبی صاحب کا نام جلسہ سالانہ انگلستان میں شرکت کے لئے حضور انور کی خدمت اقدس میں تجویز کیا۔جس کی حضور انور نے از راہ شفقت منظوری عنایت فرما دی۔182