ارضِ بلال — Page 181
ارض بلال۔میری یادیں سے رات کو سوتا ہے، نماز تہجد کے لئے ضرور اٹھ جاتا ہے۔ترجمہ خطبات امام ایک دفعہ میں نے حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کے خطبات جمعہ کا لوکل زبان میں ترجمہ کرنے کا کام ان کے سپر دکیا۔ایک بار میں نے دیکھا کہ صبح نو بجے کے قریب وہ وضو کر رہے ہیں۔میں نے پوچھا اس وقت وضو کیوں کر رہے ہیں۔کہنے لگے کہ میں نے کہیں پڑھا ہے کہ بزرگوں کے کلام کا ترجمہ باوضو ہوکر کرنا چاہیئے اور ساتھ استغفار اور دعا بھی کرنی چاہیے کیوں کہ ترجمہ ایک نہایت ذمہ داری اور نازک فریضہ ہے ممکن ہے آپ ان کے فرمودات کا کماحقہ مفہوم ادا نہ کر سکیں۔تعلیم القرآن آپ اپنے گاؤں میں اکیلے احمدی تھے۔گاؤں کے بعض نوجوانوں کو قرآن کریم پڑھایا کرتے تھے۔اس کے علاوہ قریبی جماعتوں Farafenni اور Douta Boulo میں بھی تعلیم و تربیت کا کام ایک لمبا عرصہ تک محض اللہ کرتے رہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل پر آپکے اعلی اخلاق اور نیک نمونے کا کافی گہرا اثر تھا۔فجزاهم اللہ احسن الجزاء۔یال با جماعت کا قیام آپ کی جہد مسلسل اور شبانہ روز دعاؤں نے اثر دکھایا کہ اللہ تعالی کے فضل واحسان سے آہستہ آہستہ وہ سب نوجوان حلقہ بگوش احمدیت ہو گئے اور پھر ان کے گاؤں میں ایک مخلص جماعت بن گئی اور بعد میں ایک مسجد بھی تعمیر ہوگئی اور یہ حقیقت ہے کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم کے بعد مکرم Yobi صاحب کی شب وروز کی کوششوں اور دعاؤں کا ثمرہ ہے۔دعوت الی اللہ کا جنون مکرم Yobi Bah صاحب کو جماعت کے ساتھ فدائیت کی حد تک رشتہ تھا۔اس لئے آپ نے اپنے ایک بیٹے کا نام حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے نام نامی پر بشیر الدین رکھا ہوا تھا۔آپ نہایت 181