ارضِ بلال

by Other Authors

Page 154 of 336

ارضِ بلال — Page 154

ارض بلال۔میری یادیں ) لگیں کہ ایک گھر میں ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں شفٹ ہونا آسان ہوتا ہے۔لیکن ایک گھر سے دوسرے گھر میں ٹرانسفر ہونا خاصا مشکل کام ہوتا ہے۔اس لئے ایک مسلمان کا احمدی ہونا آسان ہے لیکن عیسائیت سے اسلام میں جانا بہت زیادہ قربانی مانگتا ہے۔اس کے لئے بہت کچھ چھوڑنا پڑتا ہے۔میں نے حضرت خلیفہ المسیح الرابع " خدمت میں یہ بات عرض کی۔حضور بڑے محظوظ ہوئے اور ان کی جماعت سے محبت کے جذبہ کوسراہا اور انہیں فرمایا ، سوچ سمجھ کر قدم اٹھا ئیں۔جب مولانا منیر الدین شمس صاحب ایڈیشنل وکیل التبشیر گیمبیا کے دورہ پر تشریف لائے تو حضور انور نے اس عیسائی خاتون کو اس کی احمدیت سے محبت کی بنا پر خصوصی سلام بجھوایا۔اس ارشاد کی تعمیل میں گنی بساؤ سے واپس گیمبیا آتے ہوئے رستہ میں ان کے شہر ز گنٹور میں بھی گئے اور حضور انور کا سلام پہنچایا۔حضور انور کی قدر دانی پر بہت خوش ہو ئیں اور حضور انور کے لئے اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا۔نیشنل اسمبلی سینیگال کے ہال میں خطاب اور امامت مکرم احمد لی صاحب نے ایک دفعہ خواب دیکھا تھا کہ عبداللہ صاحب نیشنل اسمبلی کے ہال میں ممبران اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔ایک دفعہ مرکزی نمائندہ مکرم مولانا منیر الدین شمس صاحب ایڈیشنل وکیل التبشیر کا سینیگال آمد پر احمدی ممبران اسمبلی کے ساتھ انہوں نے اسمبلی ہال میں خطاب کیا اور نماز ظہر و عصر بھی پڑھائی۔اس طرح استاذ احمد لی صاحب کا خواب حرف بحرف پورا ہو گیا۔اس موقع پر نیشنل اسمبلی کی عمارت میں بائیس سے زائد احمدی ممبران اسمبلی ہال میں حاضر تھے۔آنر ایبل مختار نڈاؤ کی خواب جو حرف بحرف پوری ہوئی اسمبلی سینیگال کے ایک ممتاز ممبر آنر ایبل احمد مختار نڈا و صاحب جو عرصہ 15 سال سے ممبر 154