ارضِ بلال

by Other Authors

Page 128 of 336

ارضِ بلال — Page 128

ارض بلال۔میری یادیں ) گے، اس سے اگلی آیت میں لکھا ہے امام مہدی آئیں گے۔آپ مجھے شیخ تیجان کے بارے میں آیت دکھا دیں، میں آپ کو امام مہدی کے بارے میں آیت دکھا دوں گا۔اس پر مرابو بڑے پریشان ہو گئے اور انہوں نے عثمان کے بھائی سے کہا کہ یہ اب پاگل ہو چکا ہے، اب اس کو اس کے حال پر چھوڑ دو، اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔میں اب مسلمان ہو گیا ہوں سینگال کے کولخ ریجن میں ایک چھوٹا سا گاؤں پلاڈو ہے۔وہاں سے ایک بڑی عمر کے دوست مکرم گا تم جالو صاحب نے بیعت کی۔گا تم جالو صاحب کا تعلق فولانی قبیلہ سے ہے اور یہ زمینداری کے علاوہ جانوروں کا دیسی علاج معالجہ کرتے تھے۔اس کے علاوہ تعویز وغیرہ بھی بناتے تھے لیکن جب احمدی ہوئے تو ان سب باتوں سے جو غیر اسلامی تھیں ، تو بہ کر لی۔ایک دفعہ ایک وٹرنری ڈاکٹر کولخ سے ان کے پاس آیا اور انہیں کہا کہ آجکل جانوروں میں ایک بیماری پھیل رہی ہے۔اس لئے میرے جانوروں کے لئے کوئی تعویذ بنادیں۔گا تم صاحب نے کہا۔اب میں یہ تعویز بنا کر آپ کو نہیں دے سکتا۔اس پر وہ ان کا دوست بڑا حیران ہوا اور پوچھا، آپ کیوں نہیں بنا سکتے ؟ اس پر گا تم صاحب نے کہا، اب میں مسلمان ہو چکا ہوں۔ڈاکٹر نے کہا، بھئی تم تو پیدائشی مسلمان ہو۔اس پر گا تم نے بتایا کہ میں اب خدا کے فضل سے احمدی مسلمان ہو گیا ہوں اور میں اب اس کام کو قرآن وحدیث کی روسے ناجائز سمجھتا ہوں۔میں ابھی تمہارا مکان جلا کر خاکستر کرتا ہوں سینیگال میں پیروں فقیروں نے مذہب کے نام پر فریب کا ایسا لبادہ اوڑھ رکھا ہے کہ انسان دیکھ کر پریشان ہو جاتا ہے۔یہ لوگ اس طرح کے فریبوں اور دھوکوں کے ساتھ وہاں کی سادہ اور غریب عوام کا خون بہت ہی ظالمانہ طور پر بڑی بیدردی سے چوس رہے ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ کے فضل سے یہی لوگ جب احمدیت میں داخل ہوتے ہیں تو ان کی آنکھوں میں روشنی پیدا ہو جاتی ہے۔ان کے دل و دماغ میں اچھے برے کی تمیز پیدا ہو جاتی ہے۔کونگل کے علاقہ میں ایک فولانی 128