اربعین اطفال

by Other Authors

Page 3 of 17

اربعین اطفال — Page 3

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ اربعین از کلام حضور سید المرسلین 1 - الدِّينُ النَّصِيحَةُ (دین کا خلاصہ خیر خواہی ہے ) خیر خواہی خواہ مخلوق کی ہو، خواہ رسول کی خواہ خدا کی۔یعنی جو سلسلہ خُدا نے قائم کیا ہے اس کی ترقی میں کوشاں رہنا اور تبلیغ میں رسول کی امداد کرنا اور مخلوق پر شفقت کرنا۔2 - اجْتَنِبُوا الْغَضَبَ (سخت غصہ سے بچو) کہ وہ عموما گالی گلوچ ، فساد یا قتل تک کا باعث ہوتا ہے۔3 - اَدُّوازَكُوتَكُمْ ( تم اپنی زکوۃ ادا کیا کرو) 3