اربعین اطفال

by Other Authors

Page 16 of 17

اربعین اطفال — Page 16

40 - طَلَبُ الْحَلَالِ جِهَادُ (حلال رزق طلب کرنا بھی جہاد ہے) خصوصا اس زمانہ میں تو حلال روزی حاصل کرنا سخت مشکل ہے۔چور بازار، دھوکا، فریب ٹھگی ، بد عہدی، حقوق غصب کر لینا ، خیانت ایسی عام ہیں کہ حلال و حرام میں گویا تمیز ہی نہیں رہی۔شیر فروش کے منہ میں روزہ ہوتا ہے اور ہاتھ میں پانی کا لوٹا جو وہ دُودھ میں ملا تا ہے۔اسی طرح سور و پیہ ماہوار کا ملازم حلال جور و سے بھاگتا ہے کہ جب میری تنخواہ پانچ سور و پہیہ ہو جائے گی تب میں نکاح کروں گا۔اور اُس وقت تک وہ جتنے طریقے اپنی خواہشات پوری کرنے کے استعمال کرتا ہے شریعت نے اُن سب کو حرام قرار دیا ہے۔ناشر مطبع سن اشاعت نظارت نشر واشاعت صدرانجمن احمد یہ قادیان، ضلع گورداسپور ، پنجاب 143516 انڈیا فضل عمر پرنٹنگ پریس قادیان مئی 2014ء تعداد : 1000 ISBN: 978-93-83882-26-7 (16)