اربعین اطفال — Page 7
اگر انجام اچھا ہو اتو سمجھو کہ اعمال بھی مقبول ہو گئے۔ورنہ بے کار ہیں۔14 - أَوْصِيْكُمْ بِالْجَارِ میں تم کو ہمسایہ سے نیک سلوک کی وصیت کرتا ہوں ) شہری تمدن اور قیام امن کا یہ بھی ایک بڑا بھاری گر ہے۔15 - أَكْرِمُوا أَوْلَادَكُمْ اپنی اولاد کی عزت کرو) تا کہ اُن میں خود داری کا احساس پیدا ہو اور وہ بُری باتوں اور بُرے اعمال سے بچے رہیں۔ہمیشہ تو تکار کر کے بچوں کو مخاطب کرنا بھی نا مناسب ہے۔16 - الْأَمَانَةُ عِن (امانت داری عزت ہے ) امین کی دُنیا میں اتنی عزت ہے کہ ہر رسول نے اپنی قوم کو ائی لَكُمْ رَسُولُ آمین کہہ کر پہلے اپنی عزت کو تسلیم کروالیا۔پھر اُن کو 7