عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان

by Other Authors

Page 3 of 136

عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 3

حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے اس دعویٰ کے اعلان کے بعد اس کے ثبوت کے طور پر عربی زبان میں ۲۲ کتب تحریر فرمائیں جو تا قیامت اس معجزے کی حقانیت اور آپ کی صداقت کے زندہ ثبوت کے طور پر محفوظ رہیں گی۔ان عربی کتب میں ایک کتاب کا نام خطبہ الہامیہ ہے جس میں اعلیٰ درجہ کی فصیح و بلیغ اور مسجع و مقفی عربی عبارات سے معمور اور اعلیٰ روحانی نکات اور معارف ودقائق پر مشتمل ایک خطبہ بھی ہے جو آپ نے خدا تعالیٰ کے الہام سے عید الاضحی کے موقع پر فی البدیہہ ارشاد فرمایا جسے صحابہ کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا اور سنا اور اس عظیم الشان نشان کے گواہ بن گئے۔ان عربی کتب کے کل صفحات ۲۲۰۰ سے زائد ہیں اور ان میں موجود عربی قصائد کے کل اشعار کی تعداد ۳۵۰۰ سے زائد ہے۔لیکن جیسا کہ انبیاء کے مخالفین کا شیوہ ہے کہ وہ یا تو انبیاء کے نشانات و معجزات کو مشکوک بنانے کے درپے ہو جاتے ہیں یا پھر ان کا سرے سے ہی انکار کر دیتے ہیں۔یہی سلوک انہوں نے سید الکونین خاتم النبیین صلى الم سے کیا۔باوجود اس کے کہ آنحضرت صلی کریم نے دنیا میں آنے والے سة الله سة ہر نبی سے زیادہ نشانات دکھائے پھر بھی مخالفین نے آپ کو بار بار یہی کہا کہ :