عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان

by Other Authors

Page 106 of 136

عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 106

مقامے سے اور دوسرا دوسرے مقامے سے لیتے جاتے تھے، نیز کبھی معلقات سے اور کبھی حماسہ سے اور کبھی کسی اور کتاب سے اچھے الفاظ اور تراکیب اور جملے نوٹ کرتے جاتے اور آخر پر ان جملوں کو جمع کر کے کتاب بنا کر چھاپ دیتے تھے۔جیسا کہ واضح ہے کہ اس طریق پر ایسی کتب تالیف نہیں ہو سکتیں جنہیں بطور چیلنج پیش کیا جا سکتا ہو۔آج جبکہ کمپیوٹر پر ایسے پروگرام میسر ہیں جن میں کئی کئی ہزار کتب موجود ہیں اور محض چند سیکنڈز میں تمام کتب میں کسی لفظ یا جملے یا موضوع کے بارے میں تلاش کی جاسکتی ہے۔لیکن آج سے سوا سو سال قبل ایسا سوچنا بھی ناممکن تھا۔تاہم اگر فرض کر لیا جائے کہ آپ ایسا کر سکتے تھے تو یہ سہولت تو تمام مخالفین کے پاس بھی تھی۔سارے مولوی مل کر اگر ایک ایک فقرہ بھی لکھتے تو اس طرح کی کئی کتابیں بن سکتی تھیں۔پھر انہیں حضور علیہ السلام کے بالمقابل آنے کی جرات کیوں نہ ہوئی؟ یا اگر ان کے لیے مشکل تھا تو آج تو یہ آسان ہو گیا ہے۔پھر آج یہ معترضین کیوں ایسی کوئی کتاب لکھنے سے قاصر ہیں جبکہ دنیا کی ساری اچھی کتب سے چند سیکنڈز میں اچھے اچھے جملے اور الفاظ تلاش کرنا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل بن گیا ہے۔106