عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان

by Other Authors

Page 62 of 136

عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 62

کامل وسعت علمی کو آج کے محدود قواعد کے اندر رکھ کر جانچنا جہالت متصور ہو گا۔یہاں تک ہم نے حضور علیہ السلام کے عربی زبان میں بسطت کاملہ کے دعویٰ کو اجمالی طور پر اور لغات عرب کے بارے میں قدرے تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔آپ کے اس دعویٰ کا ثبوت آپ کی کتب ہیں جن میں نہ صرف لغاتِ عرب کی بہت سی مثالیں ہیں بلکہ سیرۃ الابدال جیسی تصنیف میں عربی کے ایسے مفردات، تراکیب اور مادے بھی استعمال ہوئے ہیں جن کو عرب بھلا بیٹھے ہیں۔اب ہم حضور علیہ السلام کی عربی دانی پر مخالفین کے اعتراضات کا جائزہ لیتے ہیں اور ان کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک ایک جملے میں چھپے معافی کے سمندر کی طرف اشارہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔کیونکہ حضور علیہ السلام نے اپنے جوابات کے دوران عربی زبان کے بارے میں اپنے دعویٰ کے بعض نہایت اہم اور عظیم الشان پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی ہے۔62