عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 45
كل ما كان لغةً لقبيلة قيس عليه“ (التذييل والتكميل في شرح التسهيل، ٢/٢٨) یعنی اگر کوئی بھی استعمال کسی بھی عربی قبیلہ کی لغت ہو گا تو اس پر قیاس کر کے اس جیسا اسلوب اختیار کیا جاسکتا ہے۔سولغات عرب کے بارے میں تفصیلی بیان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس دعویٰ کی عظمت اور آپ کی وسعت علمی کی روشن دلیل ہے اور متعلق کلمات و جمل پر اعتراض مخالفین کی جہالت کا منہ بولتا اس ثبوت ہے۔