عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 28
اسی طرح بعض قبائل بعض حروف کو تبدیل کر کے استعمال کرتے تھے مثلاً أولئك كو بعض أولالك یعنی ھمزہ کو لام سے بدل کر پڑھتے تھے۔لغات عرب کے علم سے بے بہرہ شخص اس استعمال پر نقطہ چینی کرے گا جو اس کی جہالت کا ثبوت ہو گا۔۲۔ان اسباب میں سے ایک، ہمزہ ظاہرہ کو تخفیف کے ساتھ لکھنا یا پڑھنا ہے۔مثلاً بعض کے ہاں مُستهزئون کو مُستهزون لکھا جاتا ہے۔اس کی مثالیں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام میں بکثرت پائی جاتی ہیں۔۔ان اسباب میں سے ایک سبب بعض حروف کی تقدیم و تاخیر ہے۔مثلاً بعض لفظ صاعقة کو صافعةٌ پڑھتے یا لکھتے ہیں۔۴۔ان اسباب میں ایک سبب حذف واثبات بھی ہے مثلاً بعض اسْتَحْيَيْتُ میں دو یاء کو قائم رکھتے ہیں اور بعض ایک یاء حذف کر کے 10 اسْتَحَيْتُ لکھنا یا پڑھنا کافی سمجھتے ہیں۔۵۔ان اسباب میں سے ایک سبب تذکیر و تانیث میں اختلاف بھی ہے۔بعض عرب هَذِهِ الْبَقَر ، اور هَذِهِ النَّحْل ، کہتے ہیں اور بعض: هذا الْبَقَر ، اور هذا النخل کہتے ہیں۔اب عام فہم قواعد کو جاننے والا اور لغات عرب کے علم سے بے بہرہ شخص مذکر کے لیے هَذِهِ اور مؤنث کے لیے ھذا کے استعمال **287