اقلیم خلافت کے تاجدار

by Other Authors

Page 37 of 48

اقلیم خلافت کے تاجدار — Page 37

34 فرمائے ماشاء اللہ پھل بھی اچھے لگ رہے ہیں۔جماعتوں میں بیداری کی لہر نظر آ رہی ہے آپ جہاں جائیں ان کے جذ بہ تبلیغ کو بھی ابھاریں خدا کے فضل سے توقع سے زیادہ خوشکن نتائج ظاہر ہوں گے۔الحمد للہ آپ کی کوششوں سے یو کے کی جماعتوں کے چہرے پر رونق آگئی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی اپنے فرشتوں سے مددفرمائے اور علم اور معرفت میں ترقی دے اور لوگ مستفیض ہوں۔“ خاکسار 20 فروری 1986 ء تک حضور کے زیر سایہ انگلستان میں مقیم رہا اس دوران حضور نے از راہ شفقت و ذرہ نوازی میری بیگم سلیمہ اختر صاحبہ اور میری پیاری بیٹی طاہرہ صدیقہ سلما تعالی کو بھی انگلستان آنے کی اجازت بخشی اور نہ صرف میری بیٹی کے رخصتانہ کی تقریب میں شمولیت فرمائی بلکہ اس کے بھی اخراجات کا بھی خود انتظام فرمایا۔اس موقعہ پر لنڈن کے عشاق خلافت نے محبت و خلوص کا جو نمونہ دکھلایا اس نے قرن اول کی یاد تازہ کردی بارگاہ خلافت کی طرف سے ہم و دنوں میاں بیوی کے قیام کے لئے اسلام آباد کے اس کمرہ کی منظوری عطا ہوئی جس میں بیگم ڈاکٹر عبد السلام صاحب صدر لجنہ اماءاللہ انگلستان کا دفتر یا قیام تھا۔دوران قیام انگلستان حضور کی نظر کرم سے حضرت صاحبزادہ مرزا عبدالحق صاحب حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب اور خاکسار کو لیک ڈسٹرکٹ ، گلاسکو اور انگلستان کے کئی اور مقامات دیکھنے کی بھی سعادت ملی اور معلومات میں از حداضافہ ہوا۔ایک شب صفدر حسین صاحب عباسی لنڈن سے اسلام آباد پہنچے اور ہمارے کیبن میں انڈوں کا ایک ٹوکرہ دے گئے اور بتایا کہ حضور نے آپ میاں بیوی کے لئے تحفہ بھجوایا ہے۔میری رفیقہ حیات سلسلہ عالیہ کے معروف صاحب طرز شاعر جناب محمد ابراہیم صاحب شاد چک چہور کی صاحبزادی تھیں ان کی المناک وفات ( 20 مئی 1990ء) پر حضور نے تعزیت کرتے ہوئے فرمایا کہ تمہاری خدمات میں وہ بھی برابر شامل تھیں۔آپ بہشتی مقبرہ ربوہ میں آسودہ خاک ہیں۔رب ادخلها في الجنة پیارے حضور نے جلسہ سالانہ 1986 ء اور 1987ء میں شمولیت کی منظوری عطا فرمائی