عقائدِ احمدیت اور اعتراضات کے جوابات

by Other Authors

Page 14 of 113

عقائدِ احمدیت اور اعتراضات کے جوابات — Page 14

سر عقیدت سے جھک جاتا ہے اور امت مسلمہ میں گزشتہ چودہ صدیوں میں آنے والے آئمہ ، صلحاء و اولیاء اور ابدال و اقطاب کی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں جنہوں نے ہر زمانہ میں قلعہ محمدی کی حفاظت کی اور ہر خطہ میں پرچم اسلام کو بلند رکھا حضرت بانی سلسلہ عالیه احمدیه مسیح موعود و مهدی موعود علیه السلام چونکه اسلام کے بیمثال عاشق تھے اس لئے آپ کے قلب مطھر میں ان سب خدا نما اور برگزیدہ ہستیوں اور مقدس مراکز اسلام سے والہانہ الفت کا سمندر موجزن تھا اس سلسلہ میں آپ کے دلی خیالات و افکار اور عقائد و نظریات کیا تھے؟ اس کا اندازہ لگانے کیلئے آپ کی بے شمار تحریرات میں سے صرف چند کا تذکرہ کافی ہوگا چند انبیاء علیهم السلام | انبیاء کی نسبت آپ کا عقیدہ ہے۔سے ہر رسولے آفتاب صدق بود ہر رسولے بود مہرا نور کے لیے ہر رسول سچائی کا سورج تھا ہر رسول نہایت روشن آفتاب تھا شان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے بارے میں فرماتے ہیں :- سے آں شہ عالم که نامش مصطفی سید عشاق حق شمس الضحى آن آنکہ ہر تور سے طفیل گور اوست؛ آنکه منظور قدرا منظور اوست سے وہ تمام جہانوں کا بادشاہ جس کا نام مصطفی ہے جو خدا تعالیٰ کے عاشقوں کا ت براہین احمدیہ حصہ اولی صدا سے برا بین احمدیہ حصہ چہارم ص ۵۲۵ (حاشیه درحاشیه)