عقائد احمدیت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 8 of 16

عقائد احمدیت — Page 8

حالات اور مختلف انسانوں کے مطابق مختلف مدارج کا ہوتا ہے اور مختلف صورتوں میں نازل ہوتا ہے اور تمام کلاموں سے جو اللہ تعالی نے اپنے بندوں سے کیے ہیں قرآن کریم اعلیٰ اور افضل اور اکمل ہے اور اس میں جو شریعت نازل ہوئی ہے اور جو ہدایت دی گئی ہے وہ ہمیشہ کے لئے ہے کوئی آئندہ کلام اسے منسوخ نہیں کرے گا۔۶۔اسی طرح ہم یقین رکھتے ہیں کہ جب کبھی بھی دُنیا تاریکی سے بھر گئی ہے اور لوگ فسق و فجور میں مبتلا ہو گئے ہیں اور بلا آسمانی مدد کے شیطان کے پنجے سے رہائی پانا اُن کے لئے مشکل ہو گیا ہے اللہ تعالیٰ اپنی شفقت کا ملہ اور رحم بے اندازہ کے سبب اپنے نیک اور پاک اور مخلص بندوں میں سے بعض کو منتخب کر کے دُنیا کی راہنمائی کے لئے بھیجتا رہا ہے۔جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا حَلا فيهَا نَذِيـره (سورۃ فاطر: ۲۵) یعنی کوئی قوم نہیں ہے جس میں ہماری طرف سے نبی نہ آچکا ہو اور یہ ہندے اپنے پاکیز عمل اور بے عیب رویہ سے لوگوں کے لئے خضر راہ بنتے رہے ہیں اور ان کے ذریعے سے وہ اپنی مرضی سے دنیا کو آگاہ کرتا رہا ہے۔جن لوگوں نے 8