عقائد احمدیت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 15 of 16

عقائد احمدیت — Page 15

رکھتے ہیں اور ظلم اور تعدی اور خیانت سے پر ہیز کرتے ہیں اور اخلاق فاضلہ کے حامل ہوتے ہیں اور اخلاق رذیلہ سے مجتنب رہتے ہیں وہ لوگ ایک ایسے مقام پر رکھے جائیں گے جسے جنت کہتے ہیں اور جس میں راحت اور چین کے سوادُ کھ اور تکلیف کا نام و نشان تک نہ ہوگا۔خدا تعالیٰ کی رضا انسان کو حاصل ہوگی اور اس کا دیدار سے نصیب ہوگا اور وہ اس کے فضل کی چادر میں لپیٹا جا کر اس کا ایسا قرب حاصل کرے گا کہ گویا اس کا آئینہ ہو جائے گا اور صفات الہیہ اس میں کامل طور پر جلوہ گر ہوں گی اور اس کی ساری ادنی خواہشات مٹ جائیں گی اور اس کی مرضی خدا کی مرضی ہو جائے گی اور وہ ابدی زندگی پا کر خدا کا مظہر ہو جائے گا۔یہ ہمارے عقیدے ہیں اور ان کے سوا ہم نہیں جانتے کہ اسلام میں داخل کرنے والے عقائد کیا ہیں۔تمام آئمہ اسلام انہیں باتوں کو عقائد اسلام قرار دیتے چلے آئے ہیں اور ہم ان سے اس امر میں بلکلی متفق ہیں۔( دعوت الامير بحوالہ انوار العلوم جلد ۷ صفحه ۲۳۲ تا صفحه ۲۳۷) 15