انوار خلافت — Page 164
۱۶۴ مذہب رہے۔مگر جب دوسرے نبی کے ماننے والے لوگوں میں بھی نقص پیدا ہو گئے اور وہ خدا کے پیارے اور پسندیدہ نہ رہے تو خدا تعالیٰ نے ایک تیسرا نبی بھیجا۔جس کو پہلے تین مذاہب کے لوگوں میں سے کچھ کچھ نے قبول کیا اب چار مذہب ہو گئے۔ایک مدت تک تو اس چوتھے نبی کے تابع لوگ اس قابل رہے کہ خدا تعالیٰ کے احکام کو بجا لاتے اور اس کی رضامندی کے حاصل کرنے والے کام کرتے۔لیکن رفتہ رفتہ یہ بھی خدا کو بھول گئے۔اور ان میں ایسے بھی لوگ پیدا ہو گئے جنہوں نے نبی کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے نشان نہ دیکھے تھے اس لئے ان میں بدیاں اور نقص پیدا ہو گئے۔جب خدا تعالیٰ نے ان کی یہ حالت دیکھی تو ایک اور نبی بھیج دیا جس کے آنے پر ایک اور مذہب بن گیا۔غرض اسی طرح نبی پر نبی آنا شروع ہوا۔اور جماعت پر جماعت بنی شروع ہوئی۔اور یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج ہزاروں ہزار مذاہب دنیا پر موجود ہیں۔اور جو مٹ گئے ہیں ان کا کچھ پوچھو ہی نہ۔آج کل ایسی کتابیں بنی ہیں جن میں یہ دکھایا گیا ہے کہ آج تک کس قدر مذاہب ہوئے ہیں۔اس وقت تک ایک ایسی ہی کتاب کی بائیس جلدیں چھپ چکی ہیں اس میں عام طور پر ایک صفحہ سے زیادہ ایک مذہب کے حالات کے لئے نہیں دیا جا تامگر پھر بھی بہت بڑی تعظیم کتاب بن گئی ہے۔ساری دنیا کے لئے ایک مذہب غرض اس قدر مذاہب در حقیقت مختلف انبیاء کے انکار کے نتیجہ میں پیدا ہو گئے ہیں۔نبی پر نبی آئے۔اور ہر نبی کے آنے پر ایک اور فرقہ پیدا ہو گیا۔جس سے اختلاف بڑھتا گیا اور بہت ہی بڑھ گیا حتی کہ خدا تعالیٰ نے جب دیکھا کہ انسان بے انتہاء فرقوں میں متفرق ہو گئے ہیں حق اور صداقت سے بہت دور چلے گئے ہیں ظلمت اور تاریکی میں بہت بڑھ گئے ہیں فسق وفجور میں بہت ترقی کر گئے ہیں عصیان اور طغیان میں حد سے گزر گئے ہیں تو اس نے اس