انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 64 of 193

انوار خلافت — Page 64

۶۴ ہزاروں نبیوں کی نبوت ثابت ہو سکتی ہے وہ خود نبی نہیں ہے۔اصل بات یہ ہے کہ ان لوگوں نے یہ سب باتیں اپنے پاس سے بنالی ہیں۔اور انہوں نے خدا تعالیٰ کی قدر کو نہیں سمجھا۔خدا تعالیٰ کافروں کی نسبت قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ (الانعام: ۹۲) یعنی انہوں نے خدا تعالیٰ کی قدر کو نہیں سمجھا اور یہ سمجھ لیا ہے کہ خدا کے خزانے ختم ہو گئے اس لئے کسی کو کچھ نہیں دے سکتا۔اسی طرح یہ کہتے ہیں کہ خواہ کتنا ہی زہد اور اتقاء میں بڑھ جائے پر ہیز گاری اور تقویٰ میں کئی نبیوں سے آگے گزر جائے معرفت الہی کتنی ہی حاصل کر لے لیکن خدا اس کو کبھی نبی نہیں بنائے گا اور کبھی نہیں بنائے گا۔ان کا یہ سمجھنا خدا تعالی کی قدر کو ہی نہ سمجھنے کی وجہ سے ہے ورنہ ایک نبی کیا میں تو کہتا ہوں ہزاروں نبی ہوں گے اور ایک ایسا انسان جو اس درجہ کو پہنچ جاتا ہے جو حضرت یحی“ اور یوحنا وغیرہ انبیاء کا تھا وہ نبی بن سکتا ہے۔وہ تو حضرت مسیح موعود کی نبوت کے متعلق کہتے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ اب بھی نبی بن سکتا ہے۔دنیا میں جب ضلالت اور گمراہی اور بے دینی پھیل سکتی ہے تو نبی کیوں نہیں آسکتا۔جس جس وقت ضلالت اور گمراہی پھیلتی رہی ہے اور لوگ خدا تعالیٰ کو بھلا دیتے رہے ہیں اور فسق و فجور میں پھنس جاتے رہے ہیں۔اسی وقت نبی آتا رہا ہے۔اسی طرح اب بھی جب ایسا ہوگا کہ دنیا خدا تعالیٰ کو چھوڑ دے گی آنحضرت ملا ہی تم کو بھلا دے گی اور گند اور پلیدیوں میں مبتلا ہو جائے گی اس وقت نبی آئے گا اور ضرور آئے گا۔لیکن وہ کوئی اور شریعت نہیں لائے گا بلکہ آنحضرت سال پیہم ہی کی شریعت کو پھیلائے گا۔یہ کبھی نہیں ہوسکتا کہ کوئی نبی آئے اور آنحضرت سانیا اسلام کے سوا کوئی اور شریعت لائے کیونکہ آپ کی شریعت قیامت تک کے لئے ہے اس لئے جو نبی بھی آئے گا اسی کے اندر آئے گا اور اسی کو آکر پھیلائے گا۔آنحضرت صلی یا یہ ستم حضرت موسیٰ “ کے بعد اس لئے شریعت لے کر آئے کہ ان کی لائی ہوئی شریعت باقی نہ رہی تھی۔یعنی ان کی لائی ہوئی شریعت کو لوگوں نے اس طرح بگاڑ دیا تھا کہ کوئی اس پر عمل کر کے خدا تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔پس ان کی شریعت کو