انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 46 of 193

انوار خلافت — Page 46

۴۶ شرمگاہوں میں نیزے مار مار کر ان کو شہید کیا گیا۔پس وہ زمانہ جبکہ اصل کام تلوار کر رہی تھی اور دلائل و براہین کا استعمال مخالفین اسلام جانتے ہی نہ تھے وہ زمانہ نہیں ہو سکتا جس کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس وقت لوگ اپنے مونہوں کی پھونکوں سے اسلام کو مٹانا چاہیں گے بلکہ وہ زمانہ یہی ہے کہ گو اس وقت بھی مخالفین سلسلہ جہاں تک ہو سکے احمدیوں کو دکھ دینے سے باز نہیں آتے۔لیکن ان کا زیادہ زور گالیوں اور فتوؤں پر ہی ہے اور ہاتھ چلانے کی ان کو اس قدر طاقت نہیں جس قدر کہ پہلے زمانوں میں ہوا کرتی تھی۔پانچویں دلیل وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ اور اللہ تعالیٰ اپنے نور کو پورا کر کے چھوڑے گا گو کہ کفار نا پسند ہی کریں۔یہ آیت بھی احمد رسول کی ایک علامت ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آیت مسیح موعود کے متعلق ہے کیونکہ اس میں بتا دیا گیا ہے کہ احمد کا وقت اتمام نور کا وقت ہے اور گو قرآن کریم سے ہمیں یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی یا اسلام کے ہاتھ پر شریعت کامل کر دی گئی مگر اتمام نور آپ کے وقت میں معلوم نہیں ہوتا بلکہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مسیح موعود کے وقت میں ہوگا۔اور رسول کریم مالی اسلام کے وقت میں اس کی بنیاد ڈالی گئی تھی۔چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہے کہ وہ امت کس طرح گمراہ ہوسکتی ہے جس کے ابتداء میں میں اور آخر میں مسیح ہے۔(کنز العمال فی سنن الاقوال والأفعال كتاب القيامة من قسم الاقوال نزول عيسى على نبينا عليه الصلوة والسلام جلد صفحه ۲۰۲ مطبوعه ۵۱۳۱۴) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دشمنان اسلام کے حملوں سے کامل نجات اسی وقت مسلمانوں کو ملے گی جبکہ دوسری طرف مسیح موعود کی دیوار کھینچ جائے گی۔پس اتمام نور مسیح موعود کے ہی وقت میں ہونا مقدر تھا۔اور اس جگہ بھی اتمام نور کا ہی وقت بتایا گیا ہے۔پس اس آیت میں مسیح موعود کا ہی ذکر ہے اور بات بھی یہی ہے کہ اسلام کی تائید میں جو دلائل کہ قرآن کریم اور احادیث