انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 47 of 193

انوار خلافت — Page 47

۴۷ میں دیئے گئے تھے وہ ایک مخفی خزانہ کی طرح تھے اور باوجود موجود ہونے کے لوگ ان سے غافل تھے۔اب مسیح موعود نے ہی آکر ان کو کھولا ہے۔اور مسلمانوں کو ایک ایسی روشنی عطا کر دی ہے کہ اب دشمن تاریکی میں ان پر حملہ آور نہیں ہوسکتا۔چھٹی دلیل هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ يعنى وہ خدا ہی ہے کہ جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ اس کو غالب کر دے باقی سب دینوں پر۔اس آیت سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہاں مسیح موعود ہی کا ذکر ہے۔کیونکہ اکثر مفسرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ یہ آیت مسیح موعود کے حق میں ہے کیونکہ اسی کے وقت میں اسلام کا باقی ادیان پر غلبہ مقدر ہے چنانچہ واقعات نے بھی اس بات کی شہادت دے دی ہے۔کیونکہ اس زمانہ سے پہلے اشاعت دین کے ایسے سامان موجود نہ تھے جواب ہیں۔مثلاً ریل، تار، دخانی جہاز ، ڈاک خانے ، مطابع ، اخبارات کی کثرت علم کی کثرت، تجارت کی کثرت جس کی وجہ سے ہر ایک ملک کے لوگ ادھر ادھر پھرتے ہیں اور ایک شخص اپنے گھر بیٹھا ہوا چاروں طرف تبلیغ کر سکتا ہے۔اور جہاں چاہے وہاں جا کر بھی اشاعت دین کا کام سرانجام دے سکتا ہے۔چنانچہ ہم نے اپنے مبلغ ماریشس اور ولایت میں بھیجے ہوئے ہیں۔اور دیگر ممالک میں بھی بھیجنے کا ارادہ ہے۔تو یہی زمانہ ایسا ہے کہ اس میں نہایت آسانی سے سب مذاہب کا رد کیا جا سکتا ہے۔آنحضرت سلی ایلام کے وقت ایسے حالات نہ تھے۔آپ کے وقت نہ اس طرح مذاہب کا مقابلہ ہوا۔اور نہ ان مذاہب نے آپ کے وقت اس طرح سر نکالا۔یہ سب کچھ حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں ہی ہونا تھا اور ایسا ہی ہوا۔پھر اس زمانہ میں اشاعت دین تحریر اور تقریر کے ذریعہ اس لئے بھی ضروری تھی کہ دوسرے مذاہب والوں نے آنحضرت مال لا الہ اتم پر اعتراض کیا تھا کہ انہوں نے تلوار کے زور