انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 166 of 193

انوار خلافت — Page 166

۱۶۶ کہ تمام دنیا کو آپ کے ذریعہ اکٹھا کرے مگر اپنی بہت سی مصلحتوں اور حکمتوں کی بناء پر یہ کیا کہ اس ارادہ کو حضرت مسیح موعود کے وقت پورا کرے۔ان حکمتوں کو میں انشاء اللہ آگے چل کر بیان کروں گا۔خدا تعالیٰ کے تمام کام تدبیر سے ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے تمام دنیا کو ایک مذہب پر قائم کرنے کے لئے ایک تدبیر فرمائی۔اور خدا تعالیٰ کی یہی سنت ہے کہ اس کے تمام کام تدبیر سے ہی ہوتے ہیں۔وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ آسمان سے فرشتے آئیں اور ہمارے لئے سب کچھ بیان کریں۔وہ غلط کہتے ہیں۔خدا تعالیٰ آنحضرت صلی یا اسلام کو مخاطب کر کے فرماتا ہے وَلَقَد خَلَقْنَا السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ۖ وَمَا مَسَّنَا مِنْ لُغُوْبِ فَاصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ (قَ : ۴۰،۳۹) کہ باوجود اس طاقت اور قدرت کے کہ میں گُنج سے سب کچھ پیدا کر سکتا ہوں۔پھر بھی میں نے زمین و آسمان اور جو کچھ ان کے اندر ہے چھ ہی دن میں بنایا ہے۔ہم سارے کام کو تو کن سے بھی کر سکتے ہیں لیکن ہماری حکمت اور مصلحت چاہتی ہے کہ ہم آہستگی سے کریں اور ہم اس طرح کام کرنے سے تھکتے نہیں اور نہ ہی گھبراتے ہیں۔پس جبکہ ہم باوجو دسب طرح کی طاقت رکھنے کے آہستگی سے کام کرنے سے نہیں گھبراتے تو جو انسان ہے اس خیال سے کیوں گھبراتا ہے کہ اس قدر دیر سے کیوں اسلام کی ترقی ہورہی ہے۔تجھے تو چاہئے کہ تیرے مخالفین جو کچھ بھی کہیں اس سے ذرا نہ گھبر ائے اور خدا کے حضور گر کر صبح اور شام اس کی تسبیح کرے۔وہ خود تیرے سب کاموں کو کر دے گا اور تیرے دشمنوں کو تباہ کر دے گا۔غرض خدا تعالیٰ کے ہر ایک کام میں آہستگی اور ترتیب ہوتی ہے۔اور خدا تعالیٰ نے ہر ایک کام کے لئے ایک تدبیر کی ہوئی ہے۔دیکھو دنیا کی ہدایت کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف