انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 123 of 193

انوار خلافت — Page 123

۱۲۳ شخص جو قرآن شریف پڑھ سکتا ہے وہ عالم ہو سکتا ہے مگر فقیہہ نہیں ہوسکتا۔جب تک کہ قرآن کریم کے باریک رازوں سے بھی واقف نہ ہو۔ایسے انسان خدا کے فضل سے یہاں موجود ہیں ان سے آپ یہ بات حاصل کریں۔اور وہ اس طرح کہ بار بار یہاں آئیں کیونکہ وہ وقت عنقریب آنے والا ہے جبکہ آپ دنیا کے پڑھانے والے بنیں گے۔پس جلدی تعلیم حاصل کرو تا کہ دوسروں کو پڑھا سکو۔خدا تعالیٰ کا جن مرکزوں کے ساتھ تعلق ہوتا ہے ان کے رہنے والوں کے ساتھ بھی وہ اپنے خاص فضل کا سلوک کرتا ہے تو یہاں نہ صرف یہ کہ خود بہت سے لوگ خدا کے فضل سے تفقہ فی الدین رکھتے ہیں۔بلکہ ہر ایک بات میں دوسروں کو بھی تسلی اور تشفی کر سکتے ہیں خدا کے فضل سے پھر یہاں کی ایک ایک اینٹ ایک ایک مکان حضرت مسیح موعود کی صداقت کی دلیل ہے کیونکہ یہ وہ شہر ہے جس کا نام بھی کوئی نہ جانتا تھا مگر اس میں پیدا ہونے والے ایک شخص نے کہا کہ خدا نے مجھے کہا ہے کہ تمہیں تمام جہان میں مشہور کر دوں گا۔اور یہاں دور دور سے لوگ آئیں گے۔چنانچہ وہ مشہور ہو گیا اور دور دراز ملکوں سے لوگ آئے جو آپ کی صداقت کا ایک کھلا کھلا ثبوت ہے۔ایک دفعہ ایک انگریز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو امریکہ سے ملنے کے لئے آیا۔اس نے آپ سے پوچھا کہ کیا آپ نبی ہیں۔آپ نے فرمایا ہاں میں نبی ہوں۔اس نے کہا اگر آپ نبی ہیں تو کوئی نشان دکھلائیے۔آپ نے فرمایا آپ ہی میرے نشان ہیں۔اس نے کہا میں کس طرح ہوں۔فرمایا ایک وقت تھا کہ یہاں مجھے کوئی نہ جانتا تھا اور میں ایک گمنامی کی حالت میں رہتا تھا۔لیکن آج آپ مجھے امریکہ سے ملنے کے لئے آئے ہیں۔کیا یہ میری صداقت کا نشان نہیں ہے۔غرض آپ میں سے ایک ایک شخص اور اس مسجد اور دوسرے مکانوں کی ایک ایک اینٹ آنے والوں کے لئے نشان ہے کیونکہ اگر حضرت صاحب کے ذریعہ یہاں لوگ جمع نہ ہوتے۔تو کون یہ مسجد میں اور یہ سکول اور یہ بورڈنگ بناتا۔حضرت مسیح موعود نے ایسے وقت میں اس کی خبر دی تھی جب کہ کسی کے خیال میں بھی یہ بات نہ آسکتی تھی۔پھر آپ نے یہ بھی فرمایا ہوا ہے کہ قادیان اس