آنحضرت ﷺ کا عدیم المثال فیضان — Page 5
اسلام اور سیمی اقوام کا متعلقہ حصہ درج ذیل کیا جارہا ہے ہے۔آنحضرت تمام کمالات نبوت کا منبع فیض ہیں جس طرح غیبی جہانوں میں ملائکہ کا مقابلہ شیاطین سے ہے ملائکہ مخزن صلاح ہیں اور شیاطین مخزن فساد اسی طرح اس محسوس جہان میں انبیاء کا مقابلہ دجالوں سے ہے۔انبیاء مخزن خیر و کمالات ہیں اور دجال مخزن شر و فسادات - پھر جس طرح ملائکہ وشیاطین میں ایک ایک فرد خاتم ہے میں پر اس نوع کے تمام مراتب ختم ہو جاتے ہیں اور وہی اپنی نوع کیلئے مصدر فیض ہے ملائکہ کیلئے جبریل علیہ السلام جس سے کمالات ملکیت ملائکہ کو تقسیم ہوتے ہیں اور شیاطین کیلئے ابلیس لعین جس سے تمام شیاطین کو فسادات شیطنت تقسیم ہوتے ہیں۔اسی طرح انبیاء ودجاجلہ