اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 601
601 آپ کی صورت اس طرح مرتسم ہوئی ہے جیسے آئینہ کے سامنے کوئی کھڑا ہوا ہو تو وہ خود آئینہ کے اندر نہیں آیا بلکہ اس کی صورت اس میں اکثر آئی ہے (اور جتنے آدمی بھی آئینہ پر نظر ڈالیں گے وہ صورت بیک وقت سب کو نظر آئے گی) یہی وجہ ہے کہ بے شمار مخلوق ایک ہی وقت میں مختلف جگہوں پر خوابوں میں آپ کی زیارت سے مشرف ہوتی ہے کہ کوئی مشرق میں ہے اور کوئی مغرب میں اور ایک شمال میں ہے تو دوسرا جنوب میں (مگر سارا عالم چوں کہ ذات محمد می کا آئینہ بنا ہوا ہے اس لئے اپنے اپنے مقام پر بیٹھے ہوئے سب نے صورت مبارکہ کو دیکھ لیا۔نہ یہ کہ آپ کی ذات مطہرہ بیک وقت اماکن مختلفہ میں سکے پاس پہنچ گئی ہیں صاحب فتح جب اس صورت مبارکہ کو دیکھتا ہے (خواہ حالت بیداری میں ہو یا سبحالت خواب) تو اس کی بصیرت پیچھے پیچھے چلیتی اور (چشم قلب کو جس نے صورت محمدیہ دیکھی ہے قوت اور مدد پہونچا کر نور عالم کو پھاڑتی ہوئی ذات مبارکہ تک پہونچتی ( اور عین ذات کے مبہ مشاہدہ سے فیضیاب ہوتی ہے۔اور جو شخص بصیرت سے محروم ہے اگر حق تعالیٰ فضل و احسان فرمائے تو کبھی وہ بھی عین ذات کا مشاہدہ کر لیتا ہے کہ ذات مطہرہ اس مقام پر خود تشریف لے آتی ہے۔کیونکہ اپنے متعلق اس کی کمال محبت اور سچے تعلق کو معلوم فرمالیتی ہے۔غرض یہ آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مرضی پر موقوف ہے کہ جس کو چاہیں اپنی ذات مطہرہ کا نظارہ کرا دیں اور جس کو چاہیں صرف صورت شریفیہ دکھائیں۔نیز آپ کی صورت اصلیہ کا ظہور دوسری صورتوں میں بھی ہوا کرتا ہے کہ تمامی انبیاء علیہم السلام اور آپ کی امت مرحومہ کے تمامی اولیاء کی صورتیں آپ کی صورت شریفہ کے مظاہر ہیں کہ اپنے زمانہ کا ہر نبی اس لحاظ سے کہ آپ ہی کے انوار و فیضان روحی سے مستفیض ہو کر نبی بنا ہے اور آپ کی امت کا ہر ولی اس اعتبار سے کہ آپ ہی کی روح مع الجسد کی تعلیم و تربیت سے ولی بنا ہے، معنوی لحاظ سے گویا ذات محمدی کی صورت مثالیہ ہے اور یہی سبب ہے کہ اکثر مریدوں کو خواب میں آپ کی زیارت اپنے شیخ کی صورت میں ہوتی ہے۔حضرات انبیاء کی تعداد مسیح تو یہی ہے کہ کسی کو صحیح معلوم نہیں۔مگر بعض کا قول ہے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار ہیں۔اور اتنی ہی تعداد اولیاء است (بلکہ صرف حضرات صحابہ کی تھی جنہوں نے بلا واسطہ جسم اطہر سے استفادہ فرما کہ انبیاء نبی اسرائیل کا منا درجہ حاصل کیا اور قیامت تک بعد کے آنے والے اولیاء میں ہر ولی انہیں حضرات میں کسی ایک کے رنگ ہے