اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 520
520 اور یہ سب سے بڑی خبر ہے کہ دو سرگودھا میں امام مسجد نے عید کے بجائے نماز جنازہ پڑھا دی۔،، نمازیوں کے احتجاج پر امامت سے فارغ۔“ (روز نامہ جناح لاہور 28 اکتوبر 2006ء) یعنی اب ملاؤں کی وجہ سے ، ان کے بندر ہونے کی وجہ سے نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ ملاں نے عید پڑھانے کی بجائے عید کا جنازہ نکال دیا ہے۔فانا لله وانا اليه راجعون اس سلسلہ میں آنحضرت ﷺ نے جو حدیث بیان فرمائی تھی اس کا تذکرہ میں کر رہا تھا۔فرمایا تھا۔" اذا هم قردة وخنازير " میں یہ بتا رہا تھا کہ اس میں ملاؤں کی جو اکیسویں یا بیسویں صدی کے ملاں ہیں، ان کی پالیسی کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔جو اپنی دوکانداری کے لئے مذہب کو استعمال کرتے ہیں۔فرمایا۔وہ بندر ہوں گے۔نقالی کریں گے۔اس میں یہ بھی پیشگوئی ہے کہ اس دور کا ملاں از خود رقص نہیں کرے گا بلکہ بیرونی طاقتوں کے اشارے پر رقص کرے گا۔آپ مجھے بتائیں پاکستان کی کوئی بڑی جماعت جس کا تعلق استعماری طاقتوں کے ساتھ نہ ہو۔کسی نہ کسی بیرونی طاقت کے ساتھ یہاں کے ملاؤں کی جماعتیں ساتھ لگی ہوئی ہیں۔دوسری بات یہ فرمائی کہ وہ خنازیر ہوں گے۔خنزیر کی دو باتیں سامنے رکھیں۔خنزیر وہ جانور ہے جو پاخانہ کھاتا ہے۔فرمایا وہ بد زبان ہوں گے۔خنزیر وہ ہے جس کی فطرت میں اجاڑنا ہے۔جس کی فطرت میں دہشت گردی ہے۔خنز میر اپنی بھوک کو مٹانے کے لئے اپنے بچوں کو بھی کھا جاتا ہے۔وہ کھیتوں کو ویران کرتا ہے۔فصلوں کو ویران کرتا ہے کیونکہ ویرانی اور دہشت گردی اس کی خصلت میں شامل ہے۔اب آپ خود دیکھ لیں ساری دنیا کے ملاؤں کا طریقہ اور رسول اللہ کی حدیث۔آپ کو نظر آئے گا کہ محمد رسول اللہ علیہ نے جو فرمایا تھا وہ آج کھلے الفاظ میں پورا ہوا۔اب آنحضرت ﷺ کی ایک حدیث پڑھ کر پھر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی بیان کروں گا۔حضرت رسول پاک ﷺ نے ملاؤں کا انجام بھی بتا دیا ہے اور آج پاکستان