اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 368 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 368

368 سب کمیٹیوں کے سامنے آتا ہے پھر ان کی رائے پیش ہوتی ہے۔پھر سینٹ میں پیش کی جاتی ہے۔لیکن یہاں چند منٹوں کے اندر اندر ہو گیا ہے۔یہ انتہائی ظالمانہ بات ہے۔تو یہ اس وقت ہی صدائے احتجاج انہوں نے بلند کی ہے۔مجیب الرحمن شامی صاحب اور مولوی محمد یوسف بنوری صاحب ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب : مجیب الرحمن شامی صاحب اور مولوی یوسف بنوری صاحب نے کیا تبصرہ کیا؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب :۔مجیب الرحمن شامی صاحب و محمد یوسف بنوری صاحب انہوں نے لکھا کہ حیرت کی بات ہے کہ یہ فیصلہ پندرہ منٹ کے اندراندر پاس کیا گیا۔اور وہ سارے اصول اور دستور کے وہ مراحل جو کہ اسمبلی اور سینٹ کے لئے ہوتے تھے ان کو بالکل نظر انداز کر کے پندرہ منٹ کے اندر اندر یہ فیصلہ کیا گیا اور یہ بات صرف انہوں نے نہیں کی بلکہ یوسف بنوری صاحب نے بھی اپنے بیان میں کہی ہے۔اور خود انہوں نے بتایا ہے۔رسالہ ختم نبوت 23 تا 29اکتوبر 1995ء میں یہ شائع شدہ ہے۔فرماتے ہیں کہ میں بھٹو صاحب کے پاس گیا۔میں نے کہا “ اب آپ سنیں الفاظ۔یہ تو آپ کو میں بتا چکا ہوں کہ یہاں تک ان لوگوں نے کہا جیسا کہ حنیف رامے صاحب کا بیان پاکستان ٹائمنز 125اکتوبر 1974ء میں موجود ہے کہ اگر بھٹو صاحب مرزائیوں کو کافر قرار دے دیں تو ہم اپنی داڑھیوں سے ان کے بوٹ کو صاف کرنے کو تیار ہیں۔“ یعنی اب تحفظ ختم نبوت“ کا یہ آخری معرکہ بھی سرانجام دینے کے لئے تیار ہیں۔اب دیکھیں ” حضرت شیخ الاسلام مولانا یوسف بنوری صاحب کے متعلق چنیوٹی صاحب نے اپنے کتا بچہ میں لکھا ہے کہ :۔بھی قادیانیوں کے خلاف تحریک شروع نہیں ہوئی۔“ یعنی ربوہ کا جو حادثہ تھا وہ ابھی ہماری طرف سے برپا نہیں ہوا تھا۔تو یہ چند روز پہلے سعودی عرب گئے