اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 353 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 353

353 شائع کیا جائے۔یہ لکھنے کے بعد لکھتے ہیں کہ :۔میاں ناصر احمد صاحب نے آزاد کشمیر کی قرار داد جب ان کے خلاف پاس ہوئی تو انہوں نے ایک بیان دیا تھا۔اس کے کچھ اقتباس لکھنے کے بعد حضرت مولا نا فرماتے ہیں کہ :۔مرزا ناصر احمد صاحب نے اس میں کہا ہے کہ قانون صرف یہ کہتا ہے کہ ہر وہ احمدی جو اپنے تئیں غیر مسلم سمجھتا ہے وہ اپنا نام رجسٹر کروائے۔ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔کیونکہ ہر احمدی اپنے آپ کو مسلمان سمجھتا ہے اور خدائے علیم و خبیر کی نگاہ میں بھی مسلمان ہے اس لئے اس پر یہ قانون لاگو نہیں ہوتا۔تو بہت واویلا مچایا کہ یہ بے اثر سی چیز ہے جو پاس ہوئی ہے۔خدا کی عدالت میں میاں ناصر احمد کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں۔قانون ہمیں مجبور نہیں کر سکتا۔ہم خدا کی عدالت میں مسلمان ہیں۔قانون ہمیں خدا کی عدالت میں مسلمان ہونے سے کہاں روک سکتا ہے۔جزاکم اللہ ! یہ آپ نے بڑی مہربانی کی ہے۔اس کے بعد کیا لکھا ہے ! آگے پھر تجاویز دی ہیں۔(صفحہ 33-40) حسن تهامی صاحب ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب : حسن تہامی صاحب جو کہ شاہ فیصل صاحب کا پیغام لے کر آئے تھے ان کا کیا بیان تھا؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب :۔عجیب بات ہے کہ حسن تہامی صاحب نے اسی رات کو فیصلے کے بعد یہ اس پر تاثر بیان کیا کہ:۔الحمد للہ فیصلہ ہو گیا ہے اور عوام کے امنگوں کے مطابق ہوا ہے۔آنحضرت نے یہی فرمایا تھا کہ آخری زمانے میں مسلمان حکومتیں عوام کے خیالات کے مطابق فیصلہ کریں گی۔یہ کنز العمال میں موجود ہے۔تو تہامی صاحب نے کہا کہ الحمد للہ ان عوامی