اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 262 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 262

262 چاہتا ہے، اُس کو لازم ہے کہ وہ کثرت سے درود پڑھے تا کہ اس فیض میں حرکت پیدا ہو۔“ ( اخبار الحکم جلد 7 نمبر 8 مؤرخہ 28 فروری 1903ء صفحہ 7) اب اسی سلسلہ میں آخر میں میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ یہ صورت ہے درود شریف کی عظمتوں کی جو آج ہمیں مسیح موعود علیہ السلام ہی کے لٹریچر سے پتہ لگتی ہیں۔اس سے بڑھ کر آپ دیکھیں۔درود شریف کی عظمت کا اندازہ لگانے کے لئے اس کے اندر پوشیدہ معارف اور حقائق کو دیکھنا ضروری ہے۔آج میں یقین رکھتا ہوں کہ کوئی شخص اگر صحیح معنوں میں درود شریف پڑھے تو وہ عاشق رسول بن جائے اور وہ جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے بغیر رہ ہی نہیں سکتا۔اس کی وجہ؟ ایک دفعہ میں نے ایک صاحب سے یہ بات کہی تھی۔میں نے کہا دیکھیں کہ درود شریف کے بغیر تو نماز نہیں ہوتی۔درود شریف کا ترجمہ یہ ہے کہ اے خد آنحضرت ﷺ اور آل محمد ﷺ پر برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام پر اور آل ابراہیم پر نازل کی تھیں۔اب میں آپ سے درد مند دل کے ساتھ عاجزانہ درخواست کروں گا کہ آپ غور فرمائیں درود شریف کے الفاظ پر۔ہم اللہ کی جناب میں عرض کرتے ہیں کہ الہی جو تو نے آل ابراہیم کو عطا کیا تھا آل محمد کو بھی وہ عطا کر۔میں نے کہا آپ قرآن سے دیکھیں کہ وہ کیا خزانہ تھا جو آل ابراہیم کوعطا ہوا تھا۔کوئی پراپرٹی تھی جو کہ الاٹ ہوئی تھی ؟ کوئی بینک بیلنس تھے؟ کوئی باغ تھا؟ کیا چیز تھی؟ قرآن سے ثابت ہے کہ وہ امامت اور نبوت کے سوا اور کوئی چیز نہیں تھی۔تو ہم ہر نماز میں اللہ سے یہ دعا کرتے ہیں کہ آل محمد کو بھی نبوت عطا کر۔اگر کوئی شخص دیانتداری سے ایک لمحہ کے لئے سوچے تو وہ احمدی ہوئے بغیر کیسے رہ سکتا ہے۔کتنی موٹی سی بات ہے۔درود شریف کی عظمت کو احمدی کے سوا کوئی جان ہی نہیں سکتا۔حضرت خلیفۃ اسح الاول نے ایک مرتبہ درود شریف کے متعلق یہاں تک فرمایا کہ درود شریف سے یہ ثابت ہے کہ سارے نبیوں میں سب سے افضل اور سب نبیوں کے شہنشاہ محمد مصطفی احمد مجتبی ملے ہیں۔آپ نے فرمایا:۔چونکہ درود شریف پڑھنا ایک نیک کام ہے اور یہ ایک حکم ہے کہ جو