اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 123
123 اراد ان ينظر الى محمد و امیر المومنين صلوات الله عليه فها انا ذا محمد صلى الله عليه واله و امير المومنين 66 بحار الانوار جلد 13 صفحہ 202 ترجمہ:۔امام مہدی کہیں گے اے لوگوں کے گروہ جو چاہتا ہو کہ وہ ابراہیم اور اسماعیل کو دیکھے تو مجھے دیکھ لے میں ابراہیم اور اسماعیل ہوں اور جو شخص موسیٰ اور یوشع کو دیکھنا چاہے تو وہ موسیٰ اور یوشع میں ہوں اور جو چاہے کہ عیسیٰ اور شمعون کو دیکھے تو میں وہی عیسیٰ اور شمعون ہوں۔اور جو چاہتا ہے کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ اور امیر المومنین صلوت اللہ علیہ کو دیکھے تو سنو! میں محمد اور امیر المومنین ہوں۔“ شق سوم میں یہ بتایا گیا ہے کہ سلف صالحین اس بات کے قائل تھے کہ امت میں غیر تشریعی امتی نبی آسکتا ہے اور اس کا آنا ختم نبوت کے منافی نہیں۔۔۔۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر موجودہ علماء حضرات بانی سلسلہ احمدیہ پر کفر کا فتویٰ کیوں لگاتے ہیں۔تو ہم اس بارے میں اتنا ہی عرض کر سکتے ہیں کہ ” اولیاء امت پہلے سے اس کی خبر دے چکے ہیں۔متعدد حوالہ جات میں سے صرف چند ایک حوالے نقل کئے جاتے ہیں۔66 اس میں میں اصل متن پڑھنا چاہتا ہوں اگر چہ اشارہ میں پہلے بتا چکا ہوں۔”دنیائے اسلام کے ممتاز اور بلند پایہ صوفی اور مفسر حضرت شیخ محی الدین ابن عربی رحمتہ اللہ علیہ نے پیشگوئی فرمائی:۔واذا خرج هذا الامام المهدى فليس له عد و مبين الا الفقهاء خاصة فانه لا تبقى لهم رياسة ولا تمييز عن العامة فتوحات مکیہ جلد 3 صفحہ 337 مطبوعہ دار صادر۔بیروت ) یعنی جب یہ امام مہدی آئیں گے تو ان کے سب سے زیادہ دشمن اور مخالف ومعاند شدید