اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 124 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 124

124 اس زمانہ کے علماء اور فقہاء ہوں گے کیونکہ (مہدی معہود کی بعثت کے بعد ) عوام پر ان کی برتری اور ان کا امتیاز باقی نہ رہے گا۔قطب الاقطاب حضرت شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ ( ولادت 971ھ بمطابق 1564ء۔وفات 1034ھ بمطابق 1624ء) نے فرمایا۔و, نزدیک است که علماء ظواہر مجتہدات۔۔۔نبینا وعلیہ الصلوة والسلام از کمال دقت و غموض مأخذ انکار نمایند و مخالف کتاب و سنت و انند۔مکتوبات امام ربانی جلد 2 مکتوب 35 صفحه 107) علماء ظواہر حضرت عیسی علی نبینا علیہ الصلوۃ والسلام کے مجتہدات سے ان کے ماخذ کے کمال دقیق اور پوشیدہ ہونے کے باعث انکار کر جائیں گے اور ان کو کتاب وسنت کے مخالف جانیں گے۔جناب نواب صدیق حسن خان صاحب مجدد اہلحدیث (ولادت 1248ھ بمطابق 1835ء۔وفات 1307ھ بمطابق 1889ء) نے لکھا: وو چوں مہدی علیہ السلام مقاتله بر احیاء سنت و امانت بدعت فر ماید علمائے وقت کہ خوگر تقلید فقہاء و اقتدائے مشائخ و آباء خود باشند گویند ایس مرد خانه براند از دین و ملت ماست و بمخالفت برخیزند و بحسب عادت خود دحکم تکفیر و تضلیل دی کنند نج الکرامہ ، صفحہ 363 مطبوعہ 1291 ء در مطبع شاہجہانی بھوپال) 1291ھ کے معنی یہ بنے کہ جماعت احمدیہ کا قیام 1306ھ میں ہوا ہے۔اور یہ 1291ھ میں شائع ہوئی ہے۔اس طرح قیام جماعت سے تقریباً پندرہ سال پہلے۔اس کا ترجمہ یہ ہے:۔جب امام مہدی علیہ السلام سنت رسول کو جاری کرنے اور بدعت کو مٹانے کی جنگ میں مصروف ہوں گے ، علمائے زمانہ جو اپنے فقہا کی تقلید اور اپنے مشائخ کی اقتدا کے خوگر ہیں، کہیں گے کہ یہ شخص (یعنی یہ مہدی ہونے کا مدعی ) تو ہمارے دین وملت کے طریق کے برخلاف ہے۔اس