اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 89 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 89

پھر عنوان: 89 و بعض دیگر الزامات کا جائزہ ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔اس میں کون کون سے الزامات کو لیا گیا تھا ؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔ہاں اس میں بعض دیگر الزامات ، احمدی دوسرے مسلمانوں کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں اور نہ جنازہ ادا کرتے ہیں اور نہ ان سے شادی بیاہ کا تعلق قائم کرتے ہیں۔اہم ترین پہلو یہی تھے اور پھر عنوان تھا: معزز ارکان اسمبلی کی خدمت میں ایک اہم گزارش ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔اس عنوان کے کوئی ذیلی عناوین بھی بنائے گئے تھے؟ مولا نا دوست محمد شاہد صاحب:۔اس کا ایک ذیلی عنوان ” مطالبات کے نام سے تھا۔یہ ایک اشتہار تھا جو ان دنوں شائع کیا گیا کراچی سے اور ماہنامہ طلوع اسلام نے اس کو شائع کیا۔یہ اشتہار در اصل اس زمانے کا نہیں بلکہ 1953ء کا ہے اور اس عنوان پر تھا اور یہ کراچی کی گل گلی میں لگایا گیا تھا۔اس کا عنوان تھا ” مطالبات“۔فرقہ دیوبندیہ کو علیحدہ اقلیتی فرقہ تسلیم کیا جائے اور اس کے علاوہ خلافت راشدہ کا نفرنس جو اہلسنت و جماعت نے ملتان میں کی تھی۔اس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ شیعہ مسلمانوں سے الگ ہیں۔ان کا نصاب علیحدہ کیا جائے۔ان کے اوقاف علیحدہ کئے جائیں اور ان کو مسلمان تسلیم نہ کیا جائے اور کلیدی اسامیوں سے ان کو علیحدہ کیا جائے۔اور اس کے بعد عنوان تھا: پاکستان کے مختلف فرقوں کے عقائد جو دوسرے فرقوں کے نزدیک محل نظر ہیں۔“ ان میں بریلوی اور دیوبندی، اہلحدیث، جماعت اسلامی، چکڑالوی اور پرویزی فرقہ اور شیعہ مذہب کے خیالات اور ان کے عقائد مخصوصہ جن کی وجہ سے قتل و غارت تک نوبت پہنچی تکفیر تک نوبت پہنچی۔ہنگامے ہوئے تو یہ اصل کتابوں کے حوالے اس میں پیش کئے گئے کہ اگر آپ ان دنوں میں پڑھیں گے تو ایک بہت بڑا افساد عظیم برپا ہو جائے گا۔آخری عنوان تھا۔