اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 90 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 90

90 90 ”حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا پُر در دانتباہ اور پھر اختتام اس عارفانہ محضر نامے کا دعا کے مبارک الفاظ تھے۔حافظ محمد نصر اللہ صاحب مولانا صاحب! یہ نہایت اہم دستاویز ہے جماعت احمدیہ کے عقائد کے حوالے سے۔اس کے کچھ نمونے آپ اگر پیش فرمائیں؟ مولا نا دوست محمد شاہد صاحب:۔ہاں یہ بہت ضروری چیز ہے۔یہ جو پہلا عنوان ہے: ایوان کی حالیہ قراردادوں پر ایک نظر اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا کا مسلمہ بین الاقوامی اصول ہے کہ عقیدہ وہی تسلیم کیا جاتا ہے جس کا اظہار انسان خود کرے۔بنیادی حقوق کے لحاظ سے بھی یہ ضروری ہے۔اور دنیا کی تاریخ بھی یہی بتاتی ہے۔یہ نہیں ہے کہ ایک شخص اپنے تئیں مسلمان کہے اور اس کو کسی اور مذہب کی طرف منسوب کر دیا جائے۔یہ بنیادی انسانی حقوق کے مطابق ہے نہ پاکستان کی دستور کے مطابق ہے۔کیونکہ جو شقیں ہیں دستور پاکستان کی۔اس کی دفعات ہیں وہ پہلے 1956ء کے دستور سے لے کر آج تک بنیادی حق اس میں یہ موجود ہے کہ ہر شخص کو اپنے مذہب کی اشاعت کا حق حاصل ہے اور یہ وہ چارٹر ہے کہ جو مستقل شق کے طور پر UNO کا چارٹر ہے۔اور اس پر پاکستان نے دستخط کئے ہیں اور اسلام کا واضح فیصلہ ہے کہ جو قوم کوئی عہد کرتی ہے اسے نبھا ہنا اس کا فرض ہے ورنہ وہ غدار ہوگا۔ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔یہ ساری وضاحت اس محضر نامے میں موجود ہے۔مولا نا دوست محمد شاہد صاحب:۔وضاحت یہ ہے کہ سیاسی، عقلی لحاظ سے، بین الاقوامی قوانین کے لحاظ سے، حقوق کے اعتبار سے یہ جواز ہی نہیں ہے اس بات کا کہ اسمبلی اس بات کی طرف متوجہ ہو، خاص طور پر اس لئے بھی کہ محم عربی عملے کی سپریم کورٹ کا فیصلہ یہ ہے کہ ستفترق هذه الامة على ثلاث وسبعين ملة كلها في النار الا واحدة (عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری کتاب التفسير القرآن سورة آل عمران باب و انی اعیدها بک و ذریتها یہ کس کے الفاظ ہیں؟ نبیوں کے سردار خاتم النبیین ، خاتم المرسلین، خاتم المومنین ، خاتم العارفین محمد مصطفی احمد مجتبی ﷺ کے کہ میری امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی۔ان میں سے بہتر آگ میں جائیں گے، یا آگ لگانا شروع کر دیں گے