اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 54 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 54

54 بے مثال عاشق حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی کے لخت جگر اور سلسلہ کی ایک برگزیدہ شخصیت حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈووکیٹ امیر جماعت احمدیہ فیصل آباد۔آپ وہ عالمی شخصیت ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیش کردہ نظریہ کی روشنی میں دنیا پر ثابت کیا ہے کہ چونکہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری شریعت دی جانے والی تھی اور وہ عربی زبان میں دی جانے والی تھی۔اس واسطے سب سے پہلی زبان جو کہ الہاما اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کو سکھائی وہ صرف اور صرف عربی زبان تھی۔یہ جو پچھلی صدیوں سے مختلف لسانیات کے ماہرین کوئی سامی زبان کو، کوئی سنسکرت کو کہ رہا ہے، کسی کی نگاہ میں عبرانی زبان ہے۔یہ سب غلط اور بے بنیاد چیزیں ہیں۔حضرت بانی جماعت احمدیہ نے فرمایا کہ خدا نے الہاما پہلی زبان عربی ہی سکھائی تھی اور دنیا پر جب یہ ثابت ہو جائے گا کہ یہ خدا کی طرف سے از لی تقدیر تھی کہ اس عربی زبان میں آخری شریعت نازل ہو تو دنیا میں انقلاب عظیم آ جائے گا۔میں ذکر کر رہا تھا حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب کی تحقیقات کا۔ان کی کتابیں چھپ چکی ہیں اور ایک دھوم مچی ہوئی ہے فلالو جی (Philology) کی دنیا میں۔یہاں تک کہ اخبار "Pakistan Times “ نے ان کی پہلی کتاب Arabic- The Source of All Languages پر جو نوٹ دیا ہے، بہت طویل ہے اور اس کو حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے اس زمانہ میں شائع کیا تھا اپنے بہت معرکۃ الآراء تبصرہ کے ساتھ۔پاکستان ٹائمن‘ (28 مارچ 1965ء) نے اس میں لکھا کہ آج تک حاطب اللیل کی طرح دنیا اس علم لسانیات کے معاملہ میں بہکی ہوئی پھر رہی تھی۔اس مرد مجاہد نے سائنسی صداقتوں کی طرح ثابت کر دیا ہے اور دن چڑھا دیا ہے کہ چونکہ محمدرسول اللہ ﷺ کو عربی میں آخری شریعت دی جانے والی تھی اس لئے حقیقت یہ ہے کہ سب سے پہلی الہامی زبان جناب الہی کی طرف سے جو سکھائی گئی وہ صرف اور صرف عربی زبان تھی۔ایک عرب نے ہمارے مجاہد بلا دعر بیہ سے یہ بات کی۔کیونکہ عرب بھی اب تک عبرانی زبان کو ہی سمجھتے رہے ہیں۔اب تو یہاں مفتی محمد شفیع صاحب نے جو المنجد‘ کا ترجمہ کیا اس کے دیباچہ میں لکھا ہے کہ یہ ثابت شدہ حقیقت ہے کہ ام الالسنہ عربی زبان ہے۔(صفحہ 11) یہ انقلاب عظیم خدا کے فضل سے ہوا ہے ورنہ لوگ سنسکرت تک کو ماننے والے تھے۔تو ایک عربی فاضل